لومڑی کی عجیب تقسیم

Aik Hazar Purtaseer Waqiat

جانور بھی تجربہ سے فائدہ اٹھاتا ہے

صاحب قلیوبی بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ شیر بھیڑیا اور لومڑی ہمراہ ہوئے۔
چنانچہ یہ تینوں شکار کے واسطے نکلے اور ایک گدھے ایک ہرن اور ایک خرگوش کا شکار کیا…..۔
شیر نے بھیڑئیے سے کہا کہ ہمارے درمیان میں ان کو تقسیم کرو….. بھیڑئیے نے کہا کہ تقسیم تو بالکل ظاہر ہے…..۔
گدھا تیرے لئے اور خرگوش لومڑی کے واسطے اور ہرن میرے لئے ہے…..۔
۔ (یہ سن کر) شیر نے پنجہ سے اس کے سر پر طمانچہ مارا ۔
پھر لومڑی سے کہا : ہمارے درمیان تو تقسیم کر ۔
اس نے کہا : کام تو صاف اور ظاہر ہے گدھا بادشاہ کے ناشتہ کے واسطے اورخرگوش شام کے واسطے اور ہرن ان دونوں کے درمیان کے لئے ہے…..۔
شیر نے اس سے کہا کہ اللہ تعالیٰ تجھے ہلاک کرے تجھ کو یہ تقسیم کس نے بتلائی لومڑی نے کہا کہ مجھے اس تقسیم کی پہچان اس طمانچہ سے ہوئی جو میں نے ابھی دیکھا ہے اور پیٹھ پھیر کر بھاگ گئی

کتاب کا نام : ایک ہزار پرتاثیر واقعات صفحہ 71۔

Written by Huzaifa Ishaq

28 September, 2022

Our Best Selling Product: Dars E Quran

You May Also Like…

0 Comments