حصول علم کا شوق

Aik Hazar Purtaseer Waqiat

حصول علم کا شوق

ایک شخص حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دور خلافت میں ملک شام سے مدینہ طیبہ حاضر ہوئے ستر یا اسی سال ان کی عمر تھی…. حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے دیکھا: دھوپ میں سفر کرنے کی وجہ سے بالکل سیاہ فام ہو گئے ہیں….۔
زمین کا رنگ ان کی رنگت سے زیادہ صاف ہے…. بال بڑھے ہوئے ہیں….۔
حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے پوچھا کہ یہ کیسے تشریف لائے؟
اس ضعف اور بڑھاپے میں آپ نے اتنا طویل سفر کیوں کیا؟
بڑے میاں نے کہا اَلتَّحِیَّات سیکھنے کے لئے آیا ہوں….۔
اتنی بات سن کر حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایسے روئے کہ صاحب حدائق کے الفاظ ہیں: ”حَتَّی ابْتَلَّتْ لِحْیَتُہُ“ اتنا روئے کے ڈاڑھی مبارک تر ہو گئی اور ٹپ ٹپ آنسو گرنے لگے دیر تک روتے رہے ۔
اور پھر قسم کھا کر فرمایا: قسم ہے اس ذات عالی کی جس کے قبضے میں میری جان ہے تمہیں عذاب نہیں دیا جائے گا…. کیوں؟
دین کی ایک بات سننے اور سیکھنے کے لئے انہوں نے اپنے گھر کو چھوڑا اور اونٹ کی پیٹھ کے اوپر انہوں نے وقت گزارا…. ۔
(بکھرے موتی)

کتاب کا نام : ایک ہزار پرتاثیر واقعات صفحہ 70۔

Written by Huzaifa Ishaq

28 September, 2022

You May Also Like…

روزے کے واجب آداب

روزے کے واجب آداب۔1۔ نماز کی پابندی۔2۔ جھوٹ اور بری باتوں سے پرہیز۔3۔ غیبت سے اجتناب۔4۔ چغلی (نمیمہ) سے پرہیز۔5۔ دھوکہ...

روزے کے مستحب آداب

روزے کے مستحب آداب۔1۔ سحری کھانا۔2۔ سحری کو تاخیر سے کرنا۔3۔ افطار میں جلدی کرنا۔4۔ کیا چیز سے افطار کرنا چاہیے؟۔5۔...

قرآن کی تلاوت کے آداب

قرآن کی تلاوت کے آدابقرآن کی تلاوت کے آداب۔1۔ اخلاص نیت۔2۔ تدبر اور خشوع کے ساتھ پڑھنا۔3۔ طہارت کا اہتمام۔4۔ جگہ کا...

روزہ کن چیزوں سے ٹوٹ جاتا ہے

روزہ کن چیزوں سے ٹوٹ جاتا ہےعلمائے کرام کے مطابق روزہ توڑنے والی چیزیں سات اقسام پر مشتمل ہیں:۔۔1۔ جماع (ہمبستری)۔۔2۔...

فطرانے کا بیان

فطرانے کا بیانزکوٰۃ الفطر کی فرضیت:۔زکوٰۃ الفطر کن پر واجب ہے؟زکوٰۃ الفطر کب واجب ہوتی ہے؟ فطرانے کا بیان دوستو !...

Subscribe To Our Newsletter

Subscribe To Our Newsletter

Join our mailing list to receive the latest news and updates from our team.

You have Successfully Subscribed!

Pin It on Pinterest

Share This

Share This

Share this post with your friends!

Share This

Share this post with your friends!