گناہوں کے ساتھ وظائف بے اثر رہتے ہیں
حضرت مولانا شاہ ابرار الحق صاحب رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: ایک صاحب نے رزق کیلئے دعا کرائی ……۔
وظیفہ بھی دریافت کیا ……۔
پھر وظیفہ کے بے اثرہونے کا شکوہ کیا……۔
میں نے عرض کیا کہ دوٹرک آمنے سامنے ہیں ……اور زور آزمائی ہورہی ہے……۔
کوئی راستہ نہیں دے رہا تو کوئی منزل تک پہنچے گا ……۔
یعنی ادھر وظیفہ جاری ہے ……ادھر گناہ بھی جاری ہیں …… وظیفہ تو جالب رزق ہے ……اور معاصی برعکس تنگی رزق کا اثر رکھتے ہیں…..(یادگار باتیں)
کتاب کا نام: ایک ہزار پرتاثیر واقعات صفحہ 67۔
ایک ہزار پُرتاثیر واقعات
ایک ہزار پُرتاثیر واقعات
عبرت و نصیحت سے بھرپور دل کی دنیا بدلنے میں اکسیر اولیاء اللہ کے ارشاد فرمودہ دلچسپ و حیرت انگیز واقعات۔