مقام صدیق رضی اللہ عنہ

Aik Hazar Purtaseer Waqiat

مقام صدیق رضی اللہ عنہ

حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے فرزند حضرت عبدالرحمن رضی اللہ تعالیٰ عنہ جنگ بدر سے پہلے حالت کفر پر تھے بلکہ جنگ بدر میں وہ دشمنوں کے ساتھ شامل تھے۔
جب عین جنگ میں حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے فرزند کی زد میں آگئے تو محبت پدری نے جوش مارا اور حضرت عبدالرحمن نے اپنا رخ دوسری سمت کرلیا….۔
بعد میں اصحاب رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) کی محفل گرم تھی جنگ بدر کا ذکر چھڑا تو حضرت عبدالرحمن نے جو اس وقت مشرف باسلام ہوچکے تھے اپنے جلیل القدر والد (حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے) مندرجہ بالا واقعہ کا ذکر کیا آپ نے فرمایا اگر تم میری زد میں آجاتے تو میں للہیت کے مقابلہ میں محبت پدری کی کوئی پروا نہ کرتا کیونکہ مسلمان حق کی اشاعت و تبلیغ کے لئے ہے نہ باطل سے ڈرنے اور تعلقات میں پھنسنے کے لئے…. (ناقابل فراموش واقعات)

کتاب کا نام : ایک ہزار پرتاثیر واقعات صفحہ 67۔

Written by Huzaifa Ishaq

28 September, 2022

You May Also Like…

العلم صید والکتابۃ قیدہ

العلم صید والکتابۃ قیدہ اشعار "العلم صید والکتابۃ قیدہقید صیودک بالحبال الواثقہفمن الحماقۃ ان تصید غزالہو تترکھا بین...

تعلّق مع اللہ کی برکت

تعلّق مع اللہ کی برکت (ملفوظات شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی)۔ ایک خادم نے، جو اعلیٰ تعلیم...

شادی کی تقریب کے کھانے کا حکم

شادی کی تقریب کے کھانے کا حکم (ملفوظات شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی)۔ ایک خادم نے سوال...

0 Comments

Our Best Selling Product: Dars E Quran