اہل اللہ کی نظر کیمیا
حاجی ترنگ زیب صاحب رحمہ اللہ کے ایک مشہور خلیفہ حاجی محمد امین رحمہ اللہ تھے……۔
وہ اکثر طوائف (رنڈیوں) کی محفلوں میں وعظ ونصیحت کیلئے جایا کرتے تھے…… ایک دفعہ ایک متشدد اور سخت قسم کے آدمی کے ہاں رنگارنگ محفل ہورہی تھی…… اس نے ساتھیوں سے کہا تھا کہ اگر حاجی محمد امین میرے گھر آیا‘ پھر خیر سے واپس نہیں جائے گا…… حاجی صاحبؒ اپنی دھن کے پکے تھے…… انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے بھائی کو نیک مشورہ دینا ہے‘ قبول کرلے تو بہتر نہ کرے تو نہ سہی‘ میرا فرض ادا ہوجائے گا…… آپ اسی محفل میں چلے لیکن سب دروازوں کو بندپاکر اپنے مریدوں سے کہا کہ باہر تم کلمہ طیبہ کا ذکر کرو…… آخر صاحب خانہ نے دروازہ کھولا…… اندر پہنچے تو کسی سے بات نہیں کی‘ اپنی وہ مبارک چادر جس میں ذکر‘ اذکار اور مراقبے کرتے تھے اتاری اور رنڈی کے سر پر دوپٹے کی جگہ ڈال کر کہا ”لو یہ میری بیٹی ہے‘ تجھے میں اپنے پردے میں لیتا ہوں“ رنڈی کے دل کو یہ بات لگ گئی اس نے کہا حاجی صاحب! اب اس چادر کی میں بھی عزت قائم کروں گی…… آج سے اس گناہ کے پیشے سے میری توبہ ہے…… یہ نورانی اور مبارک چادر ہمیشہ سے میرے لیے ستر اور پردہ ہی رہے گی…… (درس القرآن)
کتاب کا نام : ایک ہزار پرتاثیر واقعات صفحہ 66۔
ایک ہزار پُرتاثیر واقعات
عبرت و نصیحت سے بھرپور دل کی دنیا بدلنے میں اکسیر اولیاء اللہ کے ارشاد فرمودہ دلچسپ و حیرت انگیز واقعات۔
0 Comments