حضرت عبداللہ بن ارقم رضی اللہ عنہ
حضرت عمرو بن دینار رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے حضرت عبداللہ بن ارقم رضی اللہ عنہ کو بیت المال کا ذمہ دار و نگران مقرر کیا اور انہیں تین لاکھ اس خدمت کے عوض دینے چاہے تو حضرت عبداللہ بن ارقم رضی اللہ عنہ نے لینے سے انکار کر دیا اور حضرت امام مالک رحمہ اللہ کہتے ہیں مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے حضرت عبداللہ بن ارقم رضی اللہ عنہ کو تیس ہزار بطور معاوضہ کے دینے چاہے لیکن انہوں نے لینے سے انکارکر دیا اور کہا کہ میں نے تو اللہ کے لئے یہ کام کیا تھا….. (اخرجہ البغوی)
کتاب کا نام : ایک ہزار پرتاثیر واقعات صفحہ 66۔
ایک ہزار پُرتاثیر واقعات
ایک ہزار پُرتاثیر واقعات
عبرت و نصیحت سے بھرپور دل کی دنیا بدلنے میں اکسیر اولیاء اللہ کے ارشاد فرمودہ دلچسپ و حیرت انگیز واقعات۔