تو ایک سیکنڈ کا مراقبہ کر لو کہ ایک دن آ نکھ ہو گی دیکھ نہیں سکو گے ، کان ہوں گے سن نہیں سکو گے ، زبان ہو گی کباب و بریانی نہیں کھا سکو گے، آنکھ ہو گی لیکن اپنا بینک بیلنس نہیں دیکھ سکو گے ، ہاتھ ہوں گے نوٹ کی گڈیاں نہیں گن سکو گے ، پیر ہوں گے چل نہ سکو گے۔ تو وہ زمانہ یاد کرو کہ اللہ کے پاس جانا ہے تو کیا لے کر جانا ہے ؟ اگر اللہ کی محبت سیکھ لو تو اللہ کے پاس اللہ کی محبت کی دولت لے کر غزل خواں و شاداں و فرحاں جاؤ گے۔
کتاب نسبت مع اللہ
صفحہ نمبر: 213
آفتاب نسبت مع اللہ
شیخ العرب والعجم عارف بااللہ مجددزمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر کے جنوبی افریقہ کے آٹھویں سفر کے ارشادات پر ایک بہترین کتاب