ارشاد فرمایا کہ جنازہ کے سامنے امام سینے کے مقابل کیوں کھڑا ہو تا ہے ، پاؤں کی طرف کیوں کھڑا نہیں ہو تا؟ علامہ شامی نے لکھا ہے اس میں یہ راز ہے کہ سینہ کے سامنے کھڑے ہو کر امام بزبان حال کہتا ہے کہ اے خدا یہ مسلمان مرا ہے ، اس کے سینے میں دل ہے اور دل میں کلمہ ہے ، اس کے سینے کے سامنے کھڑے ہو کر اے خدا تیری رحمت کو واسطہ دیتاہوں کہ کلمہ کے صدقہ میں اس کو بخش دے
کتاب کا نام: آفتاب نسبت مع اللہ
صفحہ نمبر: 97
آفتاب نسبت مع اللہ
شیخ العرب والعجم عارف بااللہ مجددزمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر کے جنوبی افریقہ کے آٹھویں سفر کے ارشادات پر ایک بہترین کتاب