۔”مزاح محبت” اردو طنزیہ اور مزاحیہ شاعری کا مجموعہ ہے ۔ اس کے مصنف محمد ادریس قریشی حلقہ احباب اردو اور حلقہ احباب شعرائے میں بہت مقبول و معروف ہیں ۔ اس کتاب میں اُنکی کئی تصاویر بھی شامل ہیں جس میں وہ اردو ادب کے ستاروں کو مل رہے ہیں اور سب کے ساتھ اچھی جان پہچان ہے ۔
اردو ادب میں مزاحیہ شاعری اور طنز و مزاح کو بڑا دخل ہے ۔ ویسے تو آپ نے بہت سارے لطیفے سنے ہوں گے ۔ اکثر لطیفے بہت بے ہودہ بھی ہوتے ہیں ۔ مگر شاعری کی زبان میں لطیفے پڑھنا بہت ہی فرحت بخش اور طبیعت میں نشاط پیدا کرنے والی چیز ہے ۔
شاعری میں لطیفہ اک خاص نکتہ ہوتا ہے جس کے ذریعے آپکے چہرے پر ہلکی سی مسکراہٹ پھیل جاتی ہے ۔ یہ لطیفے قہقہوں والے نہیں بلکہ مسکراھٹیں بکھیرنے والے ہیں ۔ بالخصوص محمد ادریس قریشی صاحب کا مادہ مزاح بہت ہی مہذب اور سلیقہ سے بھرپور ہے ۔
اکثر اس میں مزاحیہ اشعار کے ساتھ پوری مزاحیہ نظمیں بھی شامل ہیں۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5387198514725556/923450345581
Reviews
There are no reviews yet.