Description
یادگارِ اسلاف فقیہ العصر حضرت مفتی رشید احمد لدھیانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے مفید عام مواعظ جن کی قبولیت کے تحت 12 زبانوں میں تراجم ہوچکے ہیں ۔
ماہنامہ “محاسن اسلام” ملتان میں مدیر قاری محمد اسحاق ملتانی مسلسل 8 سال تک ان مواعظ کی تلخیص قسط وار شائع کرتے رہے ۔ وہ تلخیص شدہ مواعظ کو ادارہ تالیفات اشرفیہ نے کتابی شکل میں شائع کردیا ۔ اب یہ کتاب آپ کے سامنے ہے ۔ یہ ہر مسلمان مرد و عورت کے لئے ایک اصلاح افروز اور ہمت افزا مجموعہ ہے ۔
حضرت مفتی رشید احمد صاحب در حقیقت سلسلہ تھانوی کے ایک قوی النسبۃ بزرگ تھے جو علم و عمل، زہد و تقویٰ ودینی پختگی میں ایک بلند مقام پر فائز تھے ۔ حضرت کے مریدین و متعلقین اندرون و بیرون ملک پاکستان میں پھیلے ہوئے ہیں ۔ حضرت کے جملہ صفات کا تذکرہ حضرت کی سوانح حیات میں شایع ہوچکا ہے ۔ حضرت کے اب تک چھ درجن سے زائد مواعظ منظر عام پر آچکے ہیں ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5665847860166667/923450345581
Reviews
There are no reviews yet.