الف – عمیرہ احمد

الف – عمیرہ احمد

اللہ کی دائمی محبت کے نام لکھا گیا عمیرہ احمد کا ایک بہترین ناول ۔

 1370.00

Out of stock

Product Details

الف ناول نگار عمیرہ احمد کا تازہ ترین ناول ہے ۔جیسا کہ ناول کے نام سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ناول بھی عمیرہ احمد کے گزشتہ ناولوں کی طرح حقیقی محبت اور مجازی محبت کے امتزاج پر مبنی ہے۔ کتاب کے سرورق پر ترک درویش کے رقص کا عکس دیا گیا ہے۔ناول کی کہانی 12 ابواب پر مشتمل ہے، انتساب میں ایک قرآنی آیت کا اردو ترجمہ درج ہے۔ جبکہ پیش لفظ میں ایک پیرا گراف کے طور پر مصنفہ نے بچپن میں پڑھی ہوئی ایک اردو کہانی کا تذکرہ کیا ہے،۔ ناول ’الف‘ کی تھیم بھی انہوں نے بچپن میں پڑھی گئی اسی کہانی سے مستعار لی ہے۔
ناول کی کہانی میں کہیں کہیں عالمی ادب کے مطالعے کے اثرات بھی نمایاں ہیں، بالخصوص خطوط اور خود کلامی والی تکنیک کے اعتبار سے دیکھیں تو مشہورِ زمانہ نارویجن ناول ’سوفی کی دنیا‘ سے عمیرہ خاصی متاثر نظر آتی ہیں۔
یہ ناول ترکی اور پاکستان کے پس منظر میں لکھا گیا ہےمگر اس میں امریکا کا تذکرہ بھی آتا ہے۔ کہانی کے بیانیے میں پس منظر اور پیش منظر کے طور پر مولانا رومی اور بابا بلھے شاہ کا تذکرہ بھی موجود ہے۔ کہانی بازگشت، مکالمے، خطوط، قرآنی آیات، خود کلامی اور دیگر پہلوؤں سے آگے بڑھتی ہے۔

یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5819794041441453/923450345581

Additional information

Weight 0.558 kg
Binding Type

Hard Cover

Number of Pages

464

Delivery Time

5-7 Working Days

Paper Quality

Fine

Published By

UA BOOKS

Shipping Charges

FREE

Written By

Umaira Ahmad