توبہ کرنے سے اللہ تعالیٰ خوش ہوتے ہیں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ رب العزت اپنے بندے کی توبہ سے بہت خوش ہوتے ہیں اور ایسے شخص سے بھی زیادہ خوش ہوتے ہیں جو کسی صحرا، جنگل یا پھر ویرانے میں پھنس گیا، نکلنے کی کوئی صورت نہیںاور اِس کی جان کو بھی خطرہ ہے۔ اِس کے ساتھ ایک اُونٹ تھا جس پر سامان تھا( کھانے پینے کا اورجان بچانے کا کا سامان) پھر یہ شخص تکیہ پر سر رکھ کر سو گیا اور جب نیند سے اُٹھا تو کیا دیکھتا ہے کہ وہ اُونٹ گم ہوگیا ہے(انتہائی پریشانی میں) چاروں طرف ڈھونڈنے لگ جاتا ہے حتیٰ کہ تھکن، پیاس اور گرمی کی شدت سے نڈھال ہو جاتا ہے( پچھتاوے کے عالم میں ) خود سے کہتا ہے کہ اے کاش! میں کسی طرح واپس اپنے گھر پہنچ جائوں، یہاں سے نکلنے کا کوئی راستہ بن جائے۔ پھر اِسی صورت حال میں اس کو دوبارہ نیند آ جاتی ہے اور جب بیدار ہوتا ہے تو دیکھتا ہے کہ اِس کا اُونٹ اور سازو سامان اِس کے سامنے ہے (اچانک اِس کو جتنی خوشی ہوگی جس کا انداز ہ ہر کوئی لگا سکتا ہے، اللہ تعالیٰ کو اپنے بندہ کی توبہ پر اِس سے بھی ہزار درجہ زیادہ خوشی ہوتی ہے جب بندہ گناہوں والی زندگی سے لوٹ کر اللہ رب العزت کے راستہ پر آ جاتا ہے)۔
(مفہوم حدیث : ۵۸۹۶، باب التوبۃ، صحیح البخاری )
صحیح بخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/
Featured products
New Year BooksOffer 2025
Original price was: ₨ 5930.00.₨ 4750.00Current price is: ₨ 4750.00.Ramzan Ul Mubarak Ki Behtareen Kitabein
Original price was: ₨ 4480.00.₨ 4030.00Current price is: ₨ 4030.00.مجموعہ حضرت تھانوی پیکیج
₨ 11100.00





