سونے سے پہلے کا اِک خاص نبوی عمل

سونے سے پہلے کا اِک خاص نبوی عمل

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ جب تم میں سے کوئی سونے کے لئے بستر پر جائے تو پہلے ( کسی چھوٹے سے کپڑے سے ) بستر کو جھاڑ لیا کرے ( خاص طور پر سردیوں میں بالخصوص اہتمام کرنا چاہئے ) کیونکہ وہ نہیں جانتا کہ اُس کے پیچھے بستر میں کیا چیز گُھس گئی ہو (یعنی کیڑے مکوڑے یا پھر کوئی زہریلی چیز بھی بستر میں داخل ہو سکتی ہے جیسے سردی میں حشرات الارض پناہ ڈھونڈتے ہیں ) پھر جب بستر کو جھاڑ کر سونے کا اِرادہ کرے تو لیٹتے وقت اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ ہو کر یہ کہے: یا اللہ ! آپ کا نام لے کر میں نے اپنا پہلو اس بستر پر رکھا اور آپ کے نام سے ہی اس کو اُٹھائوں گا۔ اگر آپ میری جان کو روک لیں ( یعنی میں سو کر دوبارہ نہ اُٹھ سکو، نیند میں ہی موت آ جائے ) تو اِس پر رحم کیجئے گا اور اگر آپ نے چھوڑ دیا ( یعنی مجھے نیند سے بیدار کردیا اور مزید مہلت عطا کردی ) تو میری جان کی حفاظت کیجئے گا جس طرح آپ صالحین کی حفاظت فرماتے ہیں (جملہ آفات اور شیطانی حملوں سے )

(مفہوم حدیث : ۵۹۰۸، باب التعوذ والقراء ۃ عند المنام ، صحیح البخاری )

صحیح بخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/

Featured products

You May Also Like…

0
0
Your Cart
Your cart is emptyReturn to Shop