تین بڑے گناہ جن پر سخت عذاب ہوگا
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے ایسا خواب بیان کیا جو اُس نے نہیں دیکھا( یعنی جھوٹا اور من گھڑت خواب اپنی طرف سے بیان کردیا) تو قیامت والے دن اُسے سزا دی جائے گی اور جس شخص نے ایسے لوگوں کی بات کان لگا کر سُنی جو اسے پسند نہیں کرتے ( یعنی وہ اس سے بات چھپانا چاہتے ہیں اور اِس کو نہیں بتانا چاہتے مگر یہ ٹوہ میں لگا رہتا ہے اور زبردستی بات سننے کی کوشش کرتا ہے ) تو قیامت والے دن اس کے کانوں میں سیسہ پگھلا کر ڈالا جائے گا (سخت سزا دی جائے گی) اور جو شخص کسی بھی جاندار کی تصویر بنائے گا تو اُسے قیامت والے دن عذاب دیا جائے گا اور حکم دیا جائے گا ( اس مجسمہ میں ) رُوح پھونکو مگر وہ رُوح نہ ڈال سکے گا۔
مفہوم حدیث: ۶۵۸۴، باب من کذب فی حلمہ ، صحیح البخاری
صحیح بخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/
Featured products
New Year BooksOffer 2025
Original price was: ₨ 5930.00.₨ 4750.00Current price is: ₨ 4750.00.Ramzan Ul Mubarak Ki Behtareen Kitabein
Original price was: ₨ 4480.00.₨ 4030.00Current price is: ₨ 4030.00.مجموعہ حضرت تھانوی پیکیج
₨ 11100.00





