کون سے تعویذ شرک ہیں

Mufti Taqi Usmani Words and Blogs on KitabFarosh Online Bookstore
کون سے تعویذ شرک ہیں

لیکن ایک بات جو حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمائی ہے اور احادیث سے یقیناً وہی بات ثابت ہوتی ہے، وہ یہ کہ تعویذ کا فائدہ ثانوی درجے کا ہے، اصل فائدے کی چیز ’’ جھاڑ پھونک‘‘ ہے، جو براہ راست رسول اللہ صلی اﷲ علیہ وسلم سے ثابت ہے۔ یہ عمل آپ نے خود فرمایا، اور صحابہ کرامؓ کو اس کی تلقین فرمائی، اس عمل میں زیادہ تاثیر اور زیادہ برکت ہے ، اور تعویذ اس جگہ استعمال کیا جائے جہاں آدمی وہ کلمات خود نہ پڑھ سکتا ہو، اور نہ دوسرا شخص پڑھ کر دم کر سکتا ہو، اس موقع پر تعویذ دیدیا جائے، ورنہ اصل تاثیر ’’ جھاڑ پھونک‘‘ میں ہے۔

بہرحال صحابہ کرام سے دونوں طریقے ثابت ہیں۔ بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ تعویذ لٹکانا شرک ہے، اور گناہ ہے ، اس کی وجہ ایک حدیث ہے جس کا مطلب لوگ صحیح نہیں سمجھتے، اس کے نتیجے میں وہ تعویذ لٹکانے کو ناجائز سمجھتے ہیں، چنانچہ حدیث شریف میں رسول اللہ صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا :۔

اِنَّ الرُّقیٰ وَالتَّمَائِمَ وَالتِّوَلَۃَ شِرکٌ (ابوداؤد)

۔’’ تمائم‘‘ تمیمۃ کی جمع ہے، اور عربی زبان میں ’’ تمیمۃ‘‘ کے جو معنی ہیں اردو میں اس کیلئے کوئی لفظ نہیں تھا، اس لئے لوگوں نے غلطی سے اس کا معنی ’’ تعویذ‘‘ سے کر دیا، اس کے نتیجے میں اس حدیث کے معنی یہ ہوئے کہ ’’ تعویذ شرک ہے‘‘ اب لوگوں نے اس بات کو پکڑ لیا کہ ہر قسم کا تعویذ شرک ہے۔ حالانکہ یہ بات صحیح نہیں۔

۔’’ تمیمۃ‘‘ عربی زبان میں سیپ کی ان کوڑیوں کو کہا جاتا ہے جن کو زمانہ جاہلیت میں لوگ دھاگے میں پرو کر بچوں کے گلوں میں ڈال دیا کرتے تھے، اور ان کوڑیوں پر مشرکانہ منتر پڑھے جاتے تھے، اور دوسری بات یہ ہے کہ ان کوڑیوں کو بذات خود مؤثر سمجھا جاتا تھا، یہ ایک مشرکانہ عمل تھا، جس کو ’’ تمیمۃ‘‘ کہا جاتا تھا، اور رسول اللہ صلی اﷲ علیہ وسلم نے اس کی ممانعت فرمائی کہ تمائم شرک ہے۔

شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کے ملفوظات اور تعلیمات پڑھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/mufti-taqi-usmani-words/

Written by Huzaifa Ishaq

You May Also Like…

کیا یہ ہے جشن آزادی؟

کیا یہ ہے جشن آزادی؟ شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ تحریر فرماتے ہیں:۔14اگست کا دن تھا۔ پورا شہر آزادی کی...

KitabFarosh – Aapka Apna Online Bookstore

KitabFarosh – Aapka Apna Online Bookstore یہ ہمارے نہایت ہی عزیز اور کتاب فروش کے پرانے کسٹمر ہیں، جنہوں نے ہماری...