تکلیف دہ باتوں پر صبر کرنا چاہئے

تکلیف دہ باتوں پر صبر کرنا چاہئے

حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ تعالیٰ نے بیان کیا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تکلیف دہ بات سن کر اللہ تعالیٰ سے زیادہ صبر کرنے والا کوئی نہیں۔ لوگ اللہ کے لئے اولاد کا دعویٰ کرتے ہیں (جیسا کہ قرآن پاک میں ارشاد میں ہے: یہ اتنا بڑا دعویٰ ہے کہ اِس کی ہیبت سے زمین و آسمان پھٹ جاتے اور پہاڑ ریزہ ریزہ ہو جاتے ) مگر اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کو بھی مہلت دیتے ہیں اور انہیں روزی دیتے ہیں( یعنی کھانا پینا بند نہیں کرتے۔ انسان کو بھی چاہئے کہ وہ خلاف مزاج خواہ کتنی بڑی بات ہی کیوں نہ ہو، صبر کرنے کی کوشش کرے یہ مشکل ضرور ہے مگر ناممکن نہیں)
(مفہوم حدیث : ۶۸۹۶، باب قول اللہ تعالیٰ ، ان اللّٰہ ھو الرزاق ذوالقوۃ المتین ، صحیح البخاری )

Featured products

You May Also Like…

0
0
Your Cart
Your cart is emptyReturn to Shop