طفیلی شخص کے لئے میزبان کی اجازت ضروری ہے
حضرت ابو مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: ایک انصاری صحابی جن کی کنیت ابو شعیب تھی۔ انہوں نے ایک مرتبہ اپنے غلام سے کہا کہ مجھے پانچ آدمیوں کا کھانا تیار کر کے دو کیونکہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سمیت پانچ آدمیوں کی دعوت کرنا چاہتا ہوں۔ (میں حضور نبی کریم صلی اللہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور) میں نے آپ کے چہرے سے محسوس کیا کہ آپ کو بھوک لگی ہے۔
۔(جب کھانا تیار ہوگیا) تو صحابی نے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دعوت بھیجی۔ آپ علیہ الصلوٰۃ والسلام تشریف لے آئے لیکن ساتھ ایک اور صاحب بھی تھے (جن کو دعوت نہیں تھی ) تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (میزبان ) سے فرمایا: یہ ہمارے ساتھ ( تمہاری دعوت کے بغیر) آگئے ہیں۔ اگر تم اجازت دو گے تبھی یہ اندر آئیں گے ورنہ جیسے تمہاری مرضی ہو۔ صاحب ِ خانہ نے کہا : نہیں بلکہ اِن کو بھی ساتھ آنے کی اجازت ہے۔
صحیح بخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/
Featured products
New Year BooksOffer 2025
Original price was: ₨ 5930.00.₨ 4750.00Current price is: ₨ 4750.00.Ramzan Ul Mubarak Ki Behtareen Kitabein
Original price was: ₨ 4480.00.₨ 4030.00Current price is: ₨ 4030.00.مجموعہ حضرت تھانوی پیکیج
₨ 11100.00





