سود خور کے لئے درد ناک عذاب ہے
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: آج رات (خواب میں )دو شخص میرے پاس آئے (حضرت جبرئیل اورحضرت میکائیل ) یہ دونوں مجھے ایک پاکیزہ جگہ پر لے گئے۔ پھر ہم وہاں سے نکلے تو ایک خون کی نہر پر پہنچے جس کے درمیان میں ایک شخص کھڑا ہوا تھا اور اِس کے اِرد گرد پتھر پڑے ہوئے تھے۔ نہر کے کنارے پر ایک دوسرا شخص کھڑا تھا۔ جب بھی یہ پہلا شخص خون کی نہر سے باہر نکلنے کی کوشش کرتا تو وہ دوسرا شخص اِس کے منہ پر زور سے پتھر مارتا تو یہ پلٹ جاتا۔ بار بار اسی طرح ہو رہا تھا۔ جب بھی یہ باہر نکلنے کی کوشش کرتا تو اِس کے منہ پر پتھر پڑتا اور یہ واپس جا گرتا۔
میں نے پوچھا: یہ کون شخص ہے ؟ (جس کو اتنا دردناک عذاب ہو رہا ہے ) فرشتوں نے کہا: جو شخص خون کی نہر میں کھڑا تھا وہ سود خور ہے ( دنیا میں سودی معاملات کرتا تھا)
صحیح بخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/
Featured products
New Year BooksOffer 2025
Original price was: ₨ 5930.00.₨ 4750.00Current price is: ₨ 4750.00.Ramzan Ul Mubarak Ki Behtareen Kitabein
Original price was: ₨ 4480.00.₨ 4030.00Current price is: ₨ 4030.00.مجموعہ حضرت تھانوی پیکیج
₨ 11100.00





