برے دوست سے بچتے رہو
حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: نیک دوست اور برے دوست کی مثال ایسی ہے جیسے خوشبو بیچنے والا شخص اور لوہار کی بھٹی۔ خوشبو بیچنے والے کے پاس جب آپ جائو گے تو اُس کو خرید لو گے اور اگر نہ بھی خریدو تو اُس کی خوشبوئوں سے تمہیں راحت پہنچے گی ( یعنی اللہ والے کی صحبت میں بیٹھو گے تو اُن جیسے بن جائو گے اور اگر نہ بھی بنے تو اُن سے تعلق تمہارے لئے راحت ہوگا) جبکہ لوہار کی بھٹی ( جہاں لوہے کو آگ پر تپایا جاتا ہے )۔ تیرا گھر جلا دے گی یا پھر تیرے کپڑے جل جائیں گے یا اُس سے تجھے بدبو آئے گی۔
اِسی لئے برے دوست کی ہم نشینی سے بچنا چاہئے ، وہ انسان کو تباہ کردیتا ہے اگر تباہ نہ بھی کرے تو اُس کی بری عادتیں اِس کے اندر آ جاتی ہیں اور اگر عادتیں بھی نہ آئیں تو بھی اُس کی بری صحبت کا اثر اس پر ضرور ہوتا ہے۔
صحیح بخاری شریف کی صحیح اردو احادیث کو مزید پڑھنے کے لئے یہ لنک دیکھئے:۔
https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/sahi_bukhari_urdu_hadith_collection/
Featured products
New Year BooksOffer 2025
Original price was: ₨ 5930.00.₨ 4750.00Current price is: ₨ 4750.00.Ramzan Ul Mubarak Ki Behtareen Kitabein
Original price was: ₨ 4480.00.₨ 4030.00Current price is: ₨ 4030.00.مجموعہ حضرت تھانوی پیکیج
₨ 11100.00





