شروع اللہ کے نام سے

Mufti Taqi Usmani Words and Blogs on KitabFarosh Online Bookstore
شروع اللہ کے نام سے

مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہٗ کے مفید عام مضمون سے انتخاب

آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک حدیث میں ارشاد فرمایا ہے کہ: ’’ہر وہ اہم کام جو اللہ کے نام سے شروع نہ کیا جائے‘ ادھورا ہے‘‘۔ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہر اہم کام کو ’’بسم اللہ الرحمن الرحیم‘‘ سے شروع کرنے کی تاکید فرمائی ہے۔ یہاں تک کہ کھانے کھاتے وقت‘ پانی پیتے وقت‘ سواری پرسوار ہوتے وقت‘ غرض ہر قابل ذکر مشغلے کے شروع میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ’’ بسم اللہ الرحمن الرحیم‘‘ پڑھا کرتے تھے۔

بظاہر یہ ایک مختصر سا عمل ہے جسے بعض اوقات ایک رسمی کارروائی سمجھ کر نظرانداز کردیا جاتا ہے۔ لیکن درحقیقت یہ کوئی رسم نہیں بلکہ اس سے ایک بہت بنیادی فکر کی آبیاری مقصود ہے۔ یہ ایک ایسی اہم حقیقت کا اعتراف ہے جس کو پیش نظر رکھنے سے زندگی کے تمام مسائل کے بارے میں انسان کا پورا نقطہ نظر اور معاملات طے کرنے کیلئے اس کی پوری
Approach
ہی بدل جاتی ہے۔

یہ اس بات کا اعلان ہے کہ اس کائنات کا کوئی ذرہ اللہ تعالیٰ کے حکم اور اس کی مشیت کے بغیر حرکت نہیں کرسکتا۔ انسان کو اپنی عملی زندگی میں اسباب کو اختیار کرنے کا حکم ضرور دیا گیا۔ لیکن نہ تو یہ اسباب خود بخود وجود میں آگئے ہیں اور نہ ان اسباب میں بذات خود کوئی طاقت موجود ہے۔

اس کی ایک سادہ سی مثال یہ ہے کہ ہم جب پانی پینا چاہتے ہیں توبسا اوقات غفلت اور بے دھیانی کے عالم میں پی کر فارغ ہوجاتے ہیں۔ ایک ظاہر بین انسان زیادہ سے زیادہ اتنا سوچ لیتا ہے کہ اسے یہ پانی کس کنویں‘ کس دریا‘ کس جھیل یا نہر سے حاصل ہوا لیکن اس کنویں یا دریا اور جھیل تک پانی کیسے پہنچا؟

اور انسان کی پیاس بجھانے کیلئے اللہ تعالیٰ کی قدرت کاملہ نے کائنات کی کتنی قوتیں اس کی خدمت میں لگا رکھی ہیں؟ اور اس کیلئے کیسا عجیب وغریب نظام بنایا ہوا ہے؟ اس کا دھیان بہت کم لوگوں کو آتا ہے۔

شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کے ملفوظات اور تعلیمات پڑھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں:۔

https://kitabfarosh.com/category/kitabfarsoh-blogs/mufti-taqi-usmani-words/

Written by Huzaifa Ishaq

You May Also Like…

کیا یہ ہے جشن آزادی؟

کیا یہ ہے جشن آزادی؟ شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ تحریر فرماتے ہیں:۔14اگست کا دن تھا۔ پورا شہر آزادی کی...

KitabFarosh – Aapka Apna Online Bookstore

KitabFarosh – Aapka Apna Online Bookstore یہ ہمارے نہایت ہی عزیز اور کتاب فروش کے پرانے کسٹمر ہیں، جنہوں نے ہماری...