سوال: رمضان المبارک میں غیر روزہ داروں کیلئے دن میں ہوٹل کھولنا کیسا ہے؟
جواب: ماہ المبارک کا احترام کرتے ہوئے دن کو کھانے پینے کا ہوٹل بند رکھنا ضروری ہے کھانے پینے والے چاہے جو بھی ہو، یہ مبارک مہینہ شعائر اللہ میں سے ہے اور شعائر اللہ کا احترام ضروری ہے۔ لہٰذا اگر دن میں ہوٹل کھولے گا تو ماہ مبارک کی حرمت باقی نہ رہے گی اور کھولنے والا کنہگار ہوگا ‘ البتہ افطاری سے کچھ پہلے لوگ
افطاری کی چیزیں حلیم، کھیرنی، سموسے وغیرہ خرید کر اپنے گھر لے جاتے ہوں اس میں کوئی خرابی نہیں کہ افطاری کا سامان ہے۔
اس طرح کے مزید مسائل جاننے کے لیے ہماری کتاب “جدید مسائل کا حل ” پڑھیں۔ کتاب کا لنک نیچے موجود ہے۔
جدید مسائل کا حل
مسلمان کی زندگی میں پیش آنے والے روزمرہ کے تقریباً دو ہزار سے زائد جدید مسائل کا حل ۔