Product Details
اسوۂ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم (اعلیٰ)
ڈاکٹر عبدالحئی عارفی رحمہ اللہ تعالیٰ جو شیخ الاسلاہم حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کے مرشد ہیں ۔ انہوں نے حدیث شریف کی مستند کتابوں سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے شمائل و خصائل کو جمع کرکے انسانی زندگی کے ہر پہلو، ہر شعبہ اور ہر حال کے متعلق ہدایات پیش کی ہیں ۔ جن سے اتباع سنت اور اطاعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا صحیح مفہوم متعین ہوتا ہے ۔
اس کتاب کے شروع میں رنگین تصاویر بھی موجود ہیں جن میں قیصر روم شہنشاہ ہرقل کے نام نامہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ، کسریٰ ایران کے شہنشاہ خسرو پرویز کے نام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا مکتوب گرامی اور شاہ مصر مقوقس کے نام مبارک خط شامل ہے ۔
مصنف ڈاکٹر عبدالحئی عارفی رحمہ اللہ تعالیٰ نے اس کتاب کو عجیب و غریب کراماتی انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جس کا پس منظر یہ ہے کہ عارف باللہ حضرت ڈاکٹر عبدالحئی عارفی رحمہ اللہ تعالیٰ نے اپنی عملی زندگی کو سنت کے سانچے میں ڈھالنے کے لئے ایک بیاض یعنی ذاتی ڈائری بنائی ہوئی تھی جس میں کتب احادیث سے مسنون اعمال درج فرمائے تھے ۔ کچھ عرصہ بعد یہ ڈائری ایک ضخیم مسودہ کی صورت اختیار کر گئی ۔ جب اہل علم نے دیکھا تو یہ فرمائش کی کہ یہ مسودہ کتابی شکل میں شائع ہوجائے تو اسکا نفع عام ہوجائے گا ۔ نتیجتاً یہ کتاب اسوہِ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم (اعلیٰ) کتابی شکل میں شائع ہوگئی ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5176901952410606/923450345581
Additional information
Weight | 0.582 kg |
---|---|
Binding Type | Perfect Binding with Dust Cover |
Number of Pages | 480 |
Delivery Time | 5-7 Working Days |
Paper Quality | Imported paper fine quality |
Published By | Taleefat e Ashrafia |
Shipping Charges | FREE |
Written By | Hazrat Doctor Muhammad Abdul Hai Arfi |
خصوصی مطالعہ کے لئے منتخب کتابیں
ہماری ویب سائٹ پر یہ چند خصوصی کتابیں دیکھئے جن کے مطالعے کے لیے میں آپ کو پُرزور ترغیب دوں گا۔ یہ کتابیں آپ کے علمی ذوق کے مطابق بہترین ہیں اور ان کے بغیر آپ کی لائبریری نامکمل، اور آپ کا علم ادھورا ہے۔ میرا مخلصانہ مشورہ ہے کہ ان کتابوں کو اپنی خریداری میں شامل کریں۔ میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ فیصلہ آپ کو بے حد فائدہ پہنچائے گا۔ شکریہ!۔