Product Details
اللہ تبارک و تعالیٰ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نسل کو تمام نسلوں سے اعلیٰ وافضل بنایا ہے ۔ آپکے نسب کو سب سے افضل بنایا۔ اسی طرح آپکی اولاد کو بھی سب سے عالی نسب، سب سے عالی حسب اور سب سے عالی خاندان بنایا ہے ۔
خطیب پاکستان جناب مولانا طارق جمیل صاحب لکھتے ہیں کہ میری ایک عرصے سے تمنا تھی کہ حضرات اہل بیت کے مناقب اور سیرت کو نیز آگے حضرات حسنین سے جو اولاد چلی اُنکے مناقب اور اُنکی سیرت کو تھوڑا تھوڑا بیان کیا جائے تاکہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ انکے خدام اور ان سے محبت کرنے والوں میں ہمیں اٹھا لے اور ہماری بخشش کا سامان ہوجائے ۔میری یہ تمنا اُس وقت عزم مصمم میں بدل گئی جب میں 2006 میں سید نفیس الحسینی شاہ صاحب کی خدمت میں ملاقات کے لئے حاضر ہوا تو مولانا ظفر احمد قاسم صاحب بھی وہاں موجود تھے ۔ میں اپنے تبلیغی دوستوں کے ساتھ ملنے گیا اُس وقت انکے کمرے میں مریدین بھی تھے ، کمرہ بھرا ہوا تھا ۔ شاہ صاحب شوگر کی زیادتی کی وجہ سے صاحب فراش تھے ۔ مجھے دیکھا تو بیٹھ گئے، بڑے پیار سے ملے بٹھایا اور اکرام فرمایا۔ پھر تھوڑی دیر کے بعد مجھ سے فرمایا: آپکو جو اہل بیت سے محبت اور جس طرح آپ ہر بیان میں اہل بیت کا تذکرہ کرتے ہیں اس پر ہم آپکو اپنی طرف بیعت کی اجازت دیتے ہیں ۔ تھوڑی دیر کے لئے محفل میں سناٹا چھا گیا تو میں نے عرض کیا : حضرت میں تو تصوف کی الف، ب سے بھی واقف نہیں ہوں ۔ پھر فرمایا کہ جو آپ اہل بیت سے محبت کرتے ہیں اور جس طرح آپ نے اپنے بیانوں میں انکے تذکروں کو زندہ کیا ہے اس پر ہم آپکو چاروں سلاسل میں خلافت دیتے ہیں ۔
اور فرمایا: آج کل میرے اوپر غلبہ ہے اہل بیت کی سیرت کو لوگوں کے سامنے لانے کا، بلکہ میں اس سے اگلی بات کرتا ہوں کہ میں مجبور ہوں اسکو سامنے لانے کے لئے اور اگر زیادہ واضح کروں تو میں مامور ہوں سیرت اہل بیت کو لوگوں کے سامنے لانے کے لئے ۔ میرا جی چاہتا ہے کہ اہل بیت کی شان لوگوں کے سامنے بار بار بیان کی جائے ۔
مولانا طارق جمیل صاحب لکھتے ہیں کہ یہ الفاظ سن کر میں نے پکا ارادہ کرلیا مگر اس عزم کو عملی جامہ پہنانے کے لئے میرے پاس فرصت نہیں تھی اس لئے میں نے اپنے مدرسہ جامعۃ الحسنین کے متعدد اساتذہ پر مشتمل ایک جماعت کی مجموعی کاوش و محنت سے یہ کتاب مرتب کروائی اور میں خود بھی اس کتاب کی تیاری کے دوران جمعِ مواد کے سلسلہ میں مختلف مقامات پر اپنے مشورے دیتا رہا ۔ بعض کتب کی طرف مراجعت بھی کرتا تھا اورگاہے بگاہے اس کتاب کو دیکھتا رہا حتیٰ کہ اسکا کافی سارا حصہ میری نظر سے گزر گیا ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/6032288396848352/923450345581
Additional information
Weight | 1.068 kg |
---|---|
Binding Type | Hard Cover |
Number of Pages | 627 |
Delivery Time | 5-7 Working Days |
Published By | Maktaba Umar Bin Khatab |
Paper Quality | Normal |
Shipping Charges | FREE |
Written By | Molana Tariq Jameel Sahb DB |
Printing | Two Color printing |