سیرت النبی اردو ابنِ ھشام

سیرت النبی اردو ابنِ ھشام

سیرت طیبہ صلی اللہ علیہ وسلم پر معروف ترین وقدیم تر مستند کتاب کا اردو ترجمہ ۔ مطبوعہ مکتبہ رحمانیہ ۔

تالیف: محمد اسحاق بن یسار المطلبی المدنی و ابو محمد عبدالملک بن ھشام المعافیری ۔

 1490.00

1 in stock

Order This Product On WhatsApp # 03450345581

Product Details

سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ایک ایسا موضوع ہے جس پر آج تک ہزاروں قلم اٹھائے جا چکے ہیں ۔ اس پر بلامبالغہ ہزاروں کتب لکھی جا چکی ہیں ۔ لیکن ان میں سے کچھ کتب ایسی ہیں جن کو بہت زیادہ مقبولیت اور پذیرائی حاصل ہوئی ہے ۔ انہیں میں سے ایک سیرت ابن ہشام ہے جو کہ عربی زبان میں لکھی گئی ہے ۔ سیرت ابن ہشام کی اہمیت اس اعتبار سے بھی زیادہ ہے کہ یہ سیرت کی ابتدائی کتابوں میں سے ہے اور بعد میں لکھی جانے والی کتابوں کے لئے ایک ماخذ اور مصدر ہے ۔

سیرت ابن ہشام کی بنیاد محمد بن اسحاق کی کتاب “المبتداء والمبعث والمغازی” ہے ۔ ابو محمد عبدالملک بن ہشام نے اس میں بہت سی ترمیمات اور اضافے کئے ۔ اس کو ایک جدت عطا کردی اسلئے سیرت ابن ہشام زیادہ مقبول ہوئی ۔

سیرت ابن ہشام کے اردو زبان میں بہت تراجم ہوئے ہیں ۔ یہ ترجمہ مولوی قطب الدین محمودی کا تحریر کردہ ہے ۔ جبکہ غزوہ احد کے واقعات اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات سے آخر تک کا ترجمہ سید محمد یٰسین علی حسنی نظامی کا تحریر کردہ ہے ۔ اس ترجمہ میں جو مزید ترمیمات ہوئی وہ یہ ہیں :۔

۔1۔ ایک تو اردو زبان کے وہ الفاظ جو روزمرہ گفتگو میں استعمال نہیں ہوتے اُنکو متبادل الفاظ سے بدل دیا گیا ہے تاکہ قاری کو سمجھنے میں آسانی ہو ۔

۔2۔ مختلف ذیلی عنوانات کا اضافہ کردیا گیا ہے تاکہ قاری کو اکتاہٹ نہ ہو اور کوئی خاص بات تلاش کرنا تو وہ بھی بہ آسانی مل جائے ۔

۔3۔ محمودی صاحب کے ترجمہ میں حواشی پر اختلاف نسخ کا کثرت سے ذکر تھا ۔ جس کی وجہ سے کتاب کی ضخامت بڑھ گئی تھی اس لئے انکو حذف کردیا گیا ۔

۔4۔ عربی عبارات اور اعلام و اسناد کا خصوصاً اور بقیہ عبارت کا عموماً عربی نسخے سے تقابل کیا گیا ہے تاکہ کم سے کم اغلاط ہوں ۔

یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5679771042106669/923450345581

Additional information

Weight1.80 kg
Binding Type

Hard Cover

Number of Pages

1000 Total

Delivery Time

5-7 Working Days

Paper Quality

Normal

Published By

Maktaba Rahmania

Shipping Charges

FREE

Written By

Muhammad Ishaq Bin Yasaar Almatlabi Almerni

Volume/Jild

2 Jild