تاریخ امت مسلمہ اعلیٰ ایڈیشن
مولانا اسماعیل ریحان مؤرخ اسلام کی ایک شاھکار تالیف ۔ جس کے بارہ میں شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب نے لکھا ہے کہ اس مبارک تالیف نے امت مسلمہ کی لائبریری کے ایک بہت بڑے خلا کو پر کردیا ہے ۔ فرماتے ہیں کہ میرے رائے یہی ہے کہ اس کتاب کا عربی اور انگریزی میں بھی ضرور ترجمہ ہونا چاہئے ۔
₨ 9990.00
2 in stock
Order This Product On WhatsApp # 03450345581
Product Details
تاریخ امت مسلمہ کا اعلیٰ ایڈیشن ۔ خوبصورت سرورق اور بہترین کاغذ کوالٹی کے ساتھ پیش خدمت ہے ۔
اس کتاب کے بارہ میں شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم العالیہ فرماتے ہیں کہ عرصہ دراز سے جب کوئی شخص یہ پوچھتا تھا کہ اردو میں مسلمانوں کی تاریخ پر سب سے زیادہ مستند کتاب کون سی ہے ؟ تو جواب دینے میں مجھے بہت تامل ہوتا تھا ۔ اس لئے نہیں کہ تاریخ پر کوئی کتاب موجود نہیں تھی بلکہ اس وجہ سے کہ تاریخی روایات کے ملبے سے گوہر مقصود تلاش کرنا بہت محنت کا متقاضی تھا ۔ مروجہ کتب تواریخ اس باب میں بہت کمزور تھیں ۔
فاضل نوجوان مولانا اسماعیل ریحان نے اس کام کا حق ادا کیا اور جب یہ کتاب شائع ہوکر میرے پاس آئی تو اُس وقت اسفار واشغال کے ہجوم کی وجہ سے مجھے کتابیں پڑھنے کا موقع بہت کم ملتا تھا مگر اس کتاب نے گویا مجھے گرفتار کرلیا ۔ خاص طور پر حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے زمانے تک حالات پر کتاب بالاستیعاب دیکھی اور میری خوشی کی انتہا نہ رہی کہ اللہ تعالیٰ کہ خاص فضل و کرم سے تاریخ امت مسلمہ کے اس نازک دور کے بارہ میں انہوں نے جس طرح روایات کی تحقیق کرکے اس جھاڑ جھنکار سے حقیقت کا استخراج کیا ہے وہ اللہ کی رحمت کا خصوصی فیضان ہے ۔
مولانا اسماعیل ریحان صاحب نے اس مذکورہ بالا کتاب میں جس محققانہ انداز میں قرون اولی کی تاریخ مرتب کی ہے وہ انکا تجدیدی کارنامہ ہے ۔ اس کام کے لئے انہوں نے مواد کو چھان کر اور ہر طرح کی روایات کا دقت نظر سے جائز لے کر واقعات کو اس منطقی ترتیب سے بیان کیا ہے کہ ان میں ذرہ برابر بھی خلا محسوس نہیں ہوتا ۔
اس کتاب میں تاریخ کو بیان کرنے کا انداز انتہائی عام فہم سلیس اور باربط ہے ۔ حالانکہ تاریخ کو پڑھنا ایک بوریت والا کام ہے مگر اس کتاب کو پڑھنے والا تب تک نہیں چھوڑتا جب تک وہ مکمل نہ پڑھ لے ۔ اب تک اسکے ہزاروں ایڈیشن فروخت ہوچکے ہیں ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5191480034285856/923450345581
Additional information
Weight | 4.868 kg |
---|---|
Binding Type | Firm Binding |
Delivery Time | 5-7 Working Days |
Paper Quality | Fine |
Published By | Al Manhal Publishers |
Sample Pages | https://drive.google.com/file/d/1VbvtaLtMMgr4hD97cht71PgpjDzF5LbZ/view?usp=sharing |
Shipping Charges | FREE |
Written By | Maulana Ismail Rehan Sahib DB |
Volume/Jild | 4 jild |