تفسیر بیان القرآن قلمی مخطوطہ
تفسیر بیان القرآن قلمی مخطوطہ
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے دستِ مبارک سے 120 سال قبل لکھی ہوئی تفسیر کا اصلی عکسی بابرکت مخطوطہ
مطبوعہ ادارہ تالیفات اشرفیہ ۔
₨ 6770.00
10 in stock
Order This Product On WhatsApp # 03450345581
Product Details
تفسیر بیان القرآن قلمی مخطوطہ
یہ اصل مسودہ ہے تفسیر بیان القرآن کا جو حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے خاص دستِ مبارک سے لکھا ہوا ہے ۔ یہ تفسیر حضرت رحمہ اللہ تعالیٰ نے امساک کے ساتھ رہتے ہوئے صبح سے شام تک ایک ایک چھٹانک بھنے چنے پر اکتفا کرکے اور قناعت کرتے ہوئے اور راتوں کو لالٹین کی روشنی میں مطالعہ کرتے ہوئے تحریر فرمائی تھی ۔
تفسیر “بیان القرآن” کا نادر و نایاب یہ مخطوطہ نسخہ حضرت کے برادر زادہ مولانا شبیر علی صاحب نے مفتی محمد شفیع رحمہ اللہ تعالیٰ کو مرحمت فرمایا تھا ۔ پھر دارالعلوم کراچی سے قاری محمد اسحاق ملتانی نے اصل مخطوطہ مکمل عکس کروا کے جلد کی صورت میں شائع کروایا جو کہ آپ کے سامنے ہے ۔
در حقیقت یہ تفسیر “بیان القرآن” کا نادر ونایاب مخطوطہ طلبائے تفسیر قرآن مجید اور اساتذہ و محققین نیز مؤلفین و مصنفین کے لئے یقیناً معتمد مرجع اور مستند ماخذ ثابت ہوگا ۔ کیونکہ بعض اہل علم و مطالعہ کے نزدیک بیان القرآن کے مطبوعہ متداول نسخوں میں کتابت کی ایسی غلطیاں پیدا ہوچکی ہیں جن سے مثبت منفی اور منفی مثبت معلوم ہوتا ہے ۔ اب ان کی تصحیح کی صورت یہی ہے کہ اصل مخطوطہ نسخہ کو سامنے رکھا جائے ۔
یہ مخطوطہ عکسی قلمی نسخہ آپ پورے پاکستان میں گھر بیٹھے منگوا سکتے ہیں ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/4517074941751138/923450345581
Additional information
Weight | 2.570 kg |
---|---|
Binding Type | Hard Cover |
Number of Pages | 1713 |
Delivery Time | 5-7 Working Days |
Paper Quality | Fine, Good |
Published By | Taleefat e Ashrafia |
Shipping Charges | FREE |
Written By | Hakeem UL Ummat Hazrat Maulana Ashraf Ali Thanvi RA |