Description
تفسیر بیان القرآن از حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ ۔
ادارہ تالیفات اشرفیہ کا یہ ڈیلکس ایڈیشن پاکستان میں سب سے اعلیٰ معیار کے ساتھ شائع کیا گیا ہے ۔
اسکے بارہ میں مفتی تقی عثمانی صاحب نے یہ لکھا ہے “پاکستان میں موجود جتنے بھی ایڈیشن ہیں ۔ تالیفات اشرفیہ کا یہ ایڈیشن سب سے ممتاز اور بہتر ہے ۔ کاغذ، کتابت، طباعت غرض ہر اعتبار سے اسے دیکھ کر دل باغ باغ ہوا ۔ میں نے اپنے مطالعہ اور استفادے کے لئے اسی ایڈیشن کو اپنے سامنے رکھا ہوا ہے”۔
اس تفسیر کے محققانہ انداز استدلال اور حکیمانہ اسلوب سے قرآن مجید کے مطالب اس طرح حل ہوجاتے ہیں جس سے تمام شکوک و شبہات کا ازالہ ہوجاتا ہے ۔ اس تفسیر کی صحیح قدر و قیمت کا اندازہ اُس شخص کو بخوبی ہوسکتا ہے کہ جنہوں نے مطالب قرآنیہ کے سمجھنے اور سمجھانے اور تفسیر قرآن کا گہری نظر سے مطالعہ کرنے میں عمر کا ایک حصہ صرف کیا ہو ۔
اس تفسیر میں خاص طور پر قرآنی سورتوں اور آیات کے درمیان ربط بیان کیا گیا ہے ۔ اسی طرح آیات کے درمیان بھی ربط کی وضاحت کی گئی ہے ۔
حضرت تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ نے ایک رسالہ ربط الاٰیات کے موضوع پر شائع کیا تھا جس کا نام “سبق الغایات فی نسق الآیات” ہے ۔ وہ رسالہ مکمل اس تفسیر میں شامل ہے ۔
اسی طرح “مسائل السلوک” “رفع الشکوک” اور “وجوہ المثانی” بھی اس میں شامل ہیں ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/8903446536332917/923450345581
Reviews
There are no reviews yet.