Product Details
اشرف التفاسیر قرآنی علوم، اسرار وحکم، حقائق و معارف اور الہامی تفسیری نکات کا بے مثل قیمتی مجموعہ ہے ۔
اس میں قرآنی سورتوں اور آیات کی ترتیب کے مطابق دستیاب شدہ تفسیری نکات بھی ہیں ۔
شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب فرماتے ہیں کہ عرصہ دراز سے میری خواہش تھی کہ مواعظ و ملفوظات حکیم الامت میں منتشر تفسیری نکات کو یکجا کرکے مجموعہ شائع کیا جائے ۔ اس لئے میں نے یہ طریقہ اختیار کیا کہ روزانہ حضرت کے مواعظ میں سے جس تھوڑے سے حصے کا معمولاً مطالعہ کیا کرتا تھا تو اسمیں سے تفسیری نکات پر نشان لگا لیا کرتا تھا ۔ تقریباً ایک سو تیس مواعظ میں منتخب تفسیری نکات پر نشان لگنے کا کام مکمل ہوگیا تبھی میرے علم میں آیا کہ برادر مکرم جناب مولانا محمد اسحاق صاحب نے بھی یہی کام شروع کیا ہوا ہے ۔ تو میں نے خوشی خوشی اپنا کیا ہوا کام اُنکے حوالے کردیا ۔ مولانا موصوف نے بڑی عرق ریزی سے ان تمام نکات کو قرآن کریم کی سورتوں کی ترتیب پر مرتب فرمایا ۔
اب حضرت حکیم الامت کے تفسیری جواہر کا یہ عظیم مجموعہ آپکے سامنے ہے ۔ نہ جانے کتنے علمائے کرام اور بزرگوں کی خواہش کی تکمیل اور اہل ذوق کے خوابوں کی تعبیر ہے ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/8671111592929202/923450345581
Additional information
Weight | 2.536 kg |
---|---|
Binding Type | Hard Cover |
Number of Pages | 2747 Total |
Delivery Time | 5-7 Working Days |
Paper Quality | Imported paper fine quality |
Published By | Taleefat e Ashrafia |
Shipping Charges | FREE |
Written By | Ashraf Ali Thanvi RA |
Volume/Jild | 3 Jild |
خصوصی مطالعہ کے لئے منتخب کتابیں
ہماری ویب سائٹ پر یہ چند خصوصی کتابیں دیکھئے جن کے مطالعے کے لیے میں آپ کو پُرزور ترغیب دوں گا۔ یہ کتابیں آپ کے علمی ذوق کے مطابق بہترین ہیں اور ان کے بغیر آپ کی لائبریری نامکمل، اور آپ کا علم ادھورا ہے۔ میرا مخلصانہ مشورہ ہے کہ ان کتابوں کو اپنی خریداری میں شامل کریں۔ میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ فیصلہ آپ کو بے حد فائدہ پہنچائے گا۔ شکریہ!۔