تھذیب البلاغۃ شرح دروس البلاغۃ

تھذیب البلاغۃ شرح دروس البلاغۃ

تہذیبُ البلاغۃ شرحِ دروسُ البلاغۃ وفاق المدارس العربیہ کے مقرر کردہ نصاب میں شامل علمِ بلاغت کی معروف کتاب دروسُ البلاغۃ کی ایک مستند اور مفصل اردو شرح ہے۔ اس میں علمِ بلاغت اور علمِ معانی کی تعریف، غرض و غایت اور بنیادی مباحث کو نہایت واضح انداز میں بیان کیا گیا ہے۔ یہ شرح طلبائے درس نظامی کے لئے خاص طور پر مرتب کی گئی ہے۔

 900.00

🚚 Fast Delivery Across Pakistan
🔐 Secure Advance Payment
⭐ Trusted Bookstore
💬 Order on WhatsApp

1 in stock

علمِ بلاغت عربی زبان کی فہم اور صحیح تعبیر کے لئے بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ تہذیبُ البلاغۃ شرحِ دروسُ البلاغۃ میں حضرت مولانا محمد اصغر علی صاحب دامت برکاتہم العالیہ نے اس علم کو نہایت منظم، تدریسی اور آسان انداز میں پیش کیا ہے تاکہ طلبہ محض تعریفات یاد کرنے کے بجائے مفہوم کو گہرائی سے سمجھ سکیں۔ کتاب کے آغاز میں علمِ بلاغت اور علمِ معانی کی جامع تعریف، مقصد اور افادیت بیان کی گئی ہے۔ اسی تسلسل میں صاحبِ دروسُ البلاغۃ کا تعارف اور ان کے علمی حالات بھی شامل کیے گئے ہیں۔

یہ شرح محض ترجمہ یا سطحی وضاحت تک محدود نہیں، بلکہ ہر عبارت کا اعراب، تجزیہ اور تشریح باقاعدہ تدریسی اسلوب میں پیش کرتی ہے۔ اشعار کے معنی اور محلِ استشہاد کو واضح کیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ درسی ضرورت کے مطابق سوالات کے حل بھی شامل کیے گئے ہیں، جو امتحانی تیاری میں مددگار ہیں۔ مصنف حضرت مولانا اصغر علی صاحب دامت برکاتہم العالیہ چونکہ جامعہ اسلامیہ عربیہ مدنی ٹاؤن غلام محمد آباد فیصل آباد میں استاذ الحدیث ہیں، اس لئے ان کا اسلوب تدریسی حوالے سے بہت آسان ہے۔۔ یہی وجہ ہے کہ یہ شرح وفاق المدارس العربیہ کے نصاب کے مطابق پڑھنے والے طلبہ و طالبات اور اساتذہ کے لئے ایک قیمتی خزانہ ہے  ۔

اگر آپ علمِ بلاغت، عربی نصاب کی مستند شروحات اور درسی رہنمائی پر مشتمل مزید کتب دیکھنا چاہتے ہیں تو یہاں ملاحظہ کریں:۔
http://kitabfarosh.com/shop

Additional information

Binding Type

Hard Cover

Number of Pages

518

Delivery Time

5-7 Working Days

Paper Quality

Fine

Published By

Maktaba Imdadia

Shipping Charges

FREE

Written By

Molana Muhammad Asghar Ali

KEEP EXPLORING

Explore More Islamic Book Categories

Find thousands of books from your favourite categories.

📚 More Than 2000+ Books Available Across Multiple Categories

0
0
Your Cart
Your cart is emptyReturn to Shop