تحفۃ العلماء

تحفۃ العلماء

حضرت حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کی سینکڑوں تصانیف کا بہترین نچوڑ ۔

جمع و ترتیب: مولانا مفتی محمد زید صاحب انڈیا

مطبوعہ ادارہ تالیفات اشرفیہ

 1670.00

6 in stock

Order This Product On WhatsApp # 03450345581

Product Details

مفتی محمد زید صاحب مدظلہم نے حکیم الامت حضرت تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے افادات پر متعدد نافع مجموعے مرتب کیے جنکا نام ناشر “قاری محمد اسحاق ملتانی” نے تحفۃ العلماء تجویز کرکے شائع کیا ۔ نیز اسمیں مزید اضافے بھی شامل ہیں تاکہ یہ کتاب علمائےکرام کے لئے ایک قیمتی خزانہ اور علوم کا مجموعہ بن جائے ۔

۔1۔ کتاب کے شروع میں مفتی محمد تقی عثمانی صاحب کا ایک مفید مقالہ “اکابر دیوبند کیاتھے؟” شامل کیا ہے ۔

۔2۔ اس نئے ایڈیشن کے آخر میں حکیم الاسلام قاری محمد طیب صاحب کے گراں قدر ارشادات بھی دئیے گئے ہیں ۔

۔3۔ اسی طرح مسیح الامت حضرت مولانا مسیح اللہ خان صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ اور عارف باللہ حضرت ڈاکٹر عبدالحئی عارفی رحمہ اللہ تعالیٰ کے گراں قدر ملفوظات بھی دئیے گئے ہیں ۔

۔4۔ اسی طرح حجۃ الاسلام حضرت مولانا قاسم نانوتوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے مرتب کردہ “اصول ہشت گانہ” جو مدارس اسلامیہ کے لئے بنیادی حیثیت رکھتے ہیں ۔ وہ مقالہ بھی اس میں شامل کردیا گیا ہے ۔

۔5۔ آخر میں ایک بہترین اضافہ یہ کیا گیا کہ قاری محمد طیب رحمہ اللہ تعالیٰ کا تلخیص شدہ مقالہ “علمائے دیوبند کا مسلکِ اعتدال” بھی شامل کردیا گیا ہے ۔

گویا یہ جدید ایڈیشن پہلے کی نسبت بہت بہتر، جامع اور قیمتی ہوگیا ہے ۔ ارباب مدارس اور اہل علم کے لئے گراں قدر تحفہ ہے ۔

یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/8636819813025536/923450345581

Additional information

Weight1.276 kg
Binding Type

Hard Cover

Number of Pages

768

Delivery Time

5-7 Working Days

Paper Quality

Normal

Published By

Taleefat e Ashrafia

Shipping Charges

FREE

Written By

Hazrzt Maulana Mufti Mohammad Zaid Sahib

جمع وترتیب

مولانا مفتی محمد زید صاحب

خصوصی مطالعہ کے لئے منتخب کتابیں

ہماری ویب سائٹ پر یہ چند خصوصی کتابیں دیکھئے جن کے مطالعے کے لیے میں آپ کو پُرزور ترغیب دوں گا۔ یہ کتابیں آپ کے علمی ذوق کے مطابق بہترین ہیں اور ان کے بغیر آپ کی لائبریری نامکمل، اور آپ کا علم ادھورا ہے۔ میرا مخلصانہ مشورہ ہے کہ ان کتابوں کو اپنی خریداری میں شامل کریں۔ میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ فیصلہ آپ کو بے حد فائدہ پہنچائے گا۔ شکریہ!۔