شرح ضرب کلیم

۔”ضرب کلیم” پہلی مرتبہ مئی 1936 میں علامہ اقبال کی وفات سے دو سال پہلے شائع ہوئی ۔  اور تب سے لے کر اب تک اسکے بے شمار ایڈیشن شائع ہوچکے ہیں ۔
اس کتاب کے عنوان سے ظاہر ہے کہ جیسے موسیٰ علیہ السلام نے فرعونی قوتوں پر کاری ضرب لگائی تھی اسی طرح علامہ اقبال مرحوم نے اس کتاب کے ذریعے سے فرعونی قوتوں پر ایک کاری ضرب لگائی ہے ۔

 950.00

2 in stock

Order This Product On WhatsApp # 03450345581

Add More 🙂 In Your cart

Product Details

ضرب کلیم یعنی فرعونی قوتوں پر ایک زبردست وار کرنا ۔ جیسا کہ موسیٰ علیہ السلام نے اپنے دور میں فراعنہ مصر کے اوپر بہت کاری ضرب لگائی تھی اور اُنکی حکومت کو نیست و نابود کردیا ۔
علامہ اقبال خود بھی اس کتاب کو دورحاضر کے خلاف اعلان جنگ قرار دیتے ہیں ۔ لکھتے ہیں : “اس کتاب کا مقصود یہ ہے کہ بعض خاص خاص مضامین پر خیالات کا اظہار کروں جیسا کہ اسکے نام سے ظاہر ہے کہ یہ ایک اعلانِ جنگ ہے زمانہ حاضر کے نام” ۔
اس کتاب کے مصنف پروفیسر حمید اللہ شاہ ہاشمی لکھتے ہیں کہ “ضرب کلیم” کی بہت سی نظمیں کافی مختصر ہیں ۔ اکثر نظمیں صرف دو یا تین چار اشعار پر مشتمل ہیں ۔ چونکہ یہ کتاب میں شرح طلبہ وطالبات کے لئے لکھ رہاہوں اس لئے اختصار سے کام لیا ہے ورنہ اکثر اشعار ایسے ہیں کہ ایک ایک شعر پر پوری کتاب لکھی جاسکتی ہے ۔
میں نے کوشش کی ہے کہ انداز ایسا رکھا جائے کہ قاری پر علامہ کا مطلب و مقصد واضح ہوجائے ۔ اس لئے زبان سادہ استعمال کی ہے ۔ مصنف لکھتے ہیں کہ میں نے یہ کام صدق دل اور خلوص محنت کے ساتھ کیا ہے ۔ اس کتاب میں علامہ ڈاکٹر محمد اقبال مرحوم نے دنیا کے تمام مسائل پر اسلامی نقطہ نگاہ سے تنقید کی ہے ۔ اردو فارسی میں تو کوئی کتاب اس پایہ کی نہیں ہے ۔

یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/6129420057068295/923450345581

Additional information

Weight0.41 kg
Binding Type

Hard Cover

Number of Pages

292

Delivery Time

5-7 Working Days

Paper Quality

Normal

Published By

Book Corner

Shipping Charges

FREE

Written By

Professor Hameedullah Sha Hashmi

خصوصی مطالعہ کے لئے منتخب کتابیں

ہماری ویب سائٹ پر یہ چند خصوصی کتابیں دیکھئے جن کے مطالعے کے لیے میں آپ کو پُرزور ترغیب دوں گا۔ یہ کتابیں آپ کے علمی ذوق کے مطابق بہترین ہیں اور ان کے بغیر آپ کی لائبریری نامکمل، اور آپ کا علم ادھورا ہے۔ میرا مخلصانہ مشورہ ہے کہ ان کتابوں کو اپنی خریداری میں شامل کریں۔ میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ فیصلہ آپ کو بے حد فائدہ پہنچائے گا۔ شکریہ!۔