شیر شاہ سوری
بے مثال کارناموں اور قابل تسخیر قلعہ روہتاس کی مستند تاریخ شیر شاہ سوری ۔ از انجم سلطان شہباز ۔
₨ 1250.00
1 in stock
Order This Product On WhatsApp # 03450345581
Product Details
شیرشاہ وہ خوش نصیب انسان ہے جو ایک عام گھرانے سے تعلق رکھنے کے باوجود اپنی محنت، ہمت، اثرورسوخ، خدادا صلاحیتوں اور شمشیر کے زور سے شہرت اور ترقی کے بلند ترین مقام پر پہنچا ۔ وہ نہ تو پیدائشی امیر تھا اور نہ ہی کسی فوجی سردار یا مذہبی رہنما کے خاندان سے تعلق رکھتا تھا ۔
مگر اسکی بہادری بے مثال تھی، اس نے تلوار کے ایک ہی وار سے شیر کو ہلاک کرڈالا ۔ اسکی دلیری سے متاثر ہو کر سلطان محمد خان نے اسے “شیرخان” کا خطاب دیا تھا اور یہ نام اس قدر مقبول ہوا کہ لوگ اسکا اصل نام “فریدخان” بھول گئے تھے ۔
بہت سارے مؤرخین نے اسکو نمازی، پرہیزگار اور تہجدگزار لکھا ہے اور بعض نے اسے متعصب، چالاک، موقع پرست اور وعدہ خلاف بتایا ہے ۔
اس نے بہت سی عمارات اور قلعے تعمیر کروائے تھے ۔ عدل وانصاف کے حوالے سے شیرشاہ بے حد حساس تھا ۔ کسی کا بھی لحاظ نہیں کرتا تھا ۔ اسکے دورحکومت میں اسکے بیٹے اور رشتہ داروں کو بھی جرم کرنے پر سزائیں ملی تھیں ۔ یہ ہر معاملہ کی تہہ تک پہنچ کر سچائی تلاش کرنے کی کوشش کرتا تاکہ اصل مجرم کو سزا ملے ۔
شیر شاہ سوری کی بے مثال شخصیت پر بہت سی کتابیں لکھی گئیں ۔ اس کتاب میں مصنف نے شیر شاہ سوری کی شخصیت کے بہت سے پہلوؤں پر روشنی ڈالی ہے اور مختلف کتابوں کے حوالے بھی پیش کئے ہیں جو قارئین کو پسند آئیں گے ۔ اس کے ساتھ ساتھ اس کتاب میں بے شمار نایاب تصاویر بھی موجود ہیں جن کی بدولت اس کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوتا ہے ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/8485678741503679/923450345581
Additional information
Weight | 0.652 kg |
---|---|
Binding Type | Perfect Binding with Dust Cover |
Number of Pages | 434 |
Delivery Time | 5-7 Working Days |
Paper Quality | Imported paper fine quality |
Published By | Book Corner |
Shipping Charges | FREE |
Written By | انجم سلطان شہزاد |