Product Details
ترک سلاطین کے حالات پر عرصہ دراز تک لاعلمی کے پردے پڑے رہے ۔ اسکی وجہ شاید یہ ہے کہ برصغیر پاک و ہند کے برعکس ترکوں میں مؤرخین کماحقہ فرائض ادا نہ کرسکے ۔
عثمانی ترکوں کی تاریخ پر پہلی مرتبہ 1964 میں انقرہ میں کام ہوا ۔ یہ تاریخ سولہ جلدوں میں لکھی ہوئی تھی مگر اسمیں سلیمان اعظم پر صرف ایک سو پندرہ صفحات تھے ۔ اس کے علاوہ بھی دوسری زبانوں میں ترکوں کی تاریخ لکھی گئی ہے ۔ مگر سلیمان اعظم کے بارہ میں کوئی تفصیلات زیادہ نہ لکھ سکا ۔
اس کتاب کے مصنفہ توراکینہ قاضی لکھتی ہیں کہ سلیمان اعظم کا نام مجھے معلوم تھا لیکن اُسکے کارنامے معروف نہیں تھے ۔ جب میں نے تاریخی انسائیکلوپیڈیا پر کام کیا اور ترکی کی تاریخ کے مختلف ادوار سے گزرتے ہوئے عثمانی ترکوں کی تاریخ تک پہنچی تو مجھے معلوم ہوا کہ سلیمان پرشکوہ کی شاندار اور قدآور شخصیت بہت دلچسپ تھی ۔ میں تبھی فیصلہ کرلیا تھا کہ اس پر کام ہونا چاہئے ۔
اس پر مجھے 26 سال کا عرصہ لگ گیا بڑی خاصی دشواریوں اور مشکلات کے بعد یہ کتاب اب آپ کے سامنے ہے
جس میں عثمانی ترکوں کی مکمل و مربوط تاریخ اور سلیمان کے بارے میں بالکل صحیح معلومات آپکو مل جائینگی ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/8687865277950960/923450345581
Additional information
Weight | 0.460 kg |
---|---|
Binding Type | Hard Cover |
Number of Pages | 352 |
Delivery Time | 5-7 Working Days |
Paper Quality | Normal |
Published By | Adbyat |
Shipping Charges | FREE |
Written By | Taurakeena Qazi |
خصوصی مطالعہ کے لئے منتخب کتابیں
ہماری ویب سائٹ پر یہ چند خصوصی کتابیں دیکھئے جن کے مطالعے کے لیے میں آپ کو پُرزور ترغیب دوں گا۔ یہ کتابیں آپ کے علمی ذوق کے مطابق بہترین ہیں اور ان کے بغیر آپ کی لائبریری نامکمل، اور آپ کا علم ادھورا ہے۔ میرا مخلصانہ مشورہ ہے کہ ان کتابوں کو اپنی خریداری میں شامل کریں۔ میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ فیصلہ آپ کو بے حد فائدہ پہنچائے گا۔ شکریہ!۔