سفر نامہ ابن جبیر

محمد ابن جبیر دنیا کے اُن چند سیاحوں کی صف اول میں نظر آتے ہیں جنہوں نے اپنی میں ایک بہت بڑی دنیا کو شامل کیا ۔ یہ سفرنامہ کم از کم آٹھ سو سال پہلے کا ہے ۔ اصلاً یہ سفرنامہ حج ہے ۔ اس کی اہمیت یہ بھی ہے کہ دوسری صلیبی جنگوں کے زمانے کی مستند تاریخی دستاویز ہے ۔

 950.00

Out of stock

Product Details

اس کائناتِ رنگ وبو میں قدرتِ خداوندی کی بے شمار نشانیاں موجود ہیں ۔ اورانکو دیکھنا اور اسفار کرنا ہمیشہ سے طبعِ انسانی کا لازمہ رہا ہے ۔ یوں تو ہر انسان سفر کرتا رہا ہے اور کرتا رہے گا ۔ مگر دورانِ سفر دقتِ نظر، قوت مشاھدہ اور تفکر و تدبر کو کام میں لاتے ہوئے اپنے مشاھدات کو دوسروں کے لئے عمدگی سے قلم بند کرنا ہر ایک کے بس کا کام نہیں ہے ۔

محمد ابن جبیر دنیا کے اُن چند سیاحوں کی صفِ اول میں نظر آتے ہیں جو جہاں سے بھی گزرتے وہاں کے سیاسی، سماجی اور اقتصادی حالات کے ساتھ ساتھ لوگوں کے مذہبی عقائد و نظریات اور رسوم و رواج تک تفصیل سے بیان کردئیے ہیں ۔ مزید برآں جس انداز و اسلوب میں یہ سفرنامہ لکھا گیا ہے اس سے پہلے اسکی کوئی نظیر نہیں ملتی ۔ یہاں تک کہ ابن بطوطہ جیسے سیاحِ عالم نے اپنے شہرہ آفاق سفرنامے میں متعدد جگہوں پر سفرنامہ ابن جبیر کو بہ طور حوالہ پیش کیا ہے ۔

اس کتاب میں سفرنامہ قاہرہ، قوص، مکہ معظمہ، عیذاب،مدینہ منورہ، کوفہ، بغداد، حلب تا حمص، دمشق، مراجعت اندلس شامل ہیں ۔

یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5777493375643379/923450345581

Additional information

Weight0.55 kg
Binding Type

Hard Cover

Number of Pages

327

Delivery Time

5-7 Working Days

Paper Quality

Normal

Published By

Book Corner

Shipping Charges

FREE

Written By

Hafiz Ahmad Ali Khan Shoq