شاہجہان
بنارسی پرساد سکسینہ کی ترجمہ کی ہوئی مستند تاریخ بر موضوع شاہجہاں ۔ مغلیہ سلطنت کا پانچواں شہنشاہ ۔
₨ 1500.00
1 in stock
Order This Product On WhatsApp # 03450345581
Product Details
شاہجہاں کا عہد حکومت بجائے خود ایک تاریخ ہے ۔ یہی وہ دور حکومت ہے جس میں وہ سلطنت جس کو مغلیہ سلطنت کہا جاتا ہے ۔ اپنے نقطہ عروج پر پہنچ گئی تھی ۔
شاہجہاں کی کردار نگاری کے لئے یہ مختصر کتاب بالکل ناکافی ہے ۔ تاریخ میں اسکو نہایت عیاش، ظالم، عیار اور غیر محتاط دکھایا گیا ہے ۔ یہ بات صحیح نہیں ہے ۔ خواہ اس کا عہد ہو یا اسکے بعد کا زمانہ ہو ۔ ایشیا کے دوسرے تاجداروں کے عام دستور کے مطابق اس نے بھی اپنے قریبی رشتہ داروں کو اپنے راستے سے ہٹانے میں کوئی پیش و پس نہ کی ۔ انہی حکمرانوں کی طرح لذت نفس پرستی سے بھی اسے گریز نہ تھا ۔ لیکن وہ کاہلی میں وقت گزارنے والا بھی نہ تھا ۔ اسکو اپنے شاہانہ فرائض کا مثالی احساس تھا ۔ اس بات کا ثبوت کثرت سے ملتا ہے کہ اسکی زندگی محنت شاقہ کا نمونہ تھی ۔
اگرچہ باعتبار خون وہ نصف ہندو تھا لیکن اپنے باپ دادا سے بہتر مسلمان تھا ۔ چنانچہ اس نے اپنے بزرگوں کی غیر اسلامی روایات کو منسوخ کردیا تھا۔ چوبیس سال سے پہلے کبھی بھی شراب نہیں پی ۔ اس کے بعد بھی صرف ایک مرتبہ اپنے باپ کے اصرار پر پی تھی ۔ وہ کبھی ایسی عادت کا غلام نہیں رہا جو اُسکے لئے باعث لعنت بنتی ۔ حالانکہ اسکے دو چچا اور ایک بھائی شدید مے نوشی سے مر گئے تھے ۔ صرف اسکی خدادا پرزور صحت نے اتنی مدت تک شدید مے خواری کا مقابلہ کیا ۔
لیکن شاہجہاں نے باوجود گاہے ماہے شرعی نافرمانیوں کے خداداد نعمتوں کوکبھی ضائع نہ کیا ۔ بڑھتی ہوئی عمر میں اس پر نفس پرستی کا الزام جس کو مغربی سیاحوں نے مبالغہ سے پیش کیا ۔ اس کو اس روشنی میں دیکھنا چاہئے کہ اپنی اہلیہ مرحومہ سے اسے والہانہ فریفتگی تھی جو چودہ میں سے بارہ اولادوں کی ماں تھی ۔ اسکے مرنے کا غم اور اپنی دل شکستگی کا تاثر یادگارِ آگرہ کی صورت میں دیا ۔
ڈاکٹر سکسینہ نے اس کتاب کو غیرجانبدارانہ تحقیق سے قلم بند کیا ہے ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/6494975200532242/923450345581
Additional information
Weight | 0.68 kg |
---|---|
Binding Type | Perfect Binding with Dust Cover |
Number of Pages | 467 |
Delivery Time | 5-7 Working Days |
Paper Quality | Normal |
Published By | Book Corner |
Shipping Charges | FREE |
Written By | Doctor Sayed Ijaz Hussain |