Description
عفت و عصمت اسلام کے بنیادی اعمال میں سے ہے ۔ جس کے اردگرد اسلام کی بے شمار تعلیمات گھومتی ہیں ۔ شریعت مطہرہ جس ماحول اور معاشرہ کو انسانی نوع کے لئے دیکھنا چاہتی ہے وہ ایسا پاکیزہ اور صاف ستھرا معاشرہ ہے جہاں عفت و عصمت کا راج ہو اور کسی بھی قسم کی بداخلاقی اور بے حیائی کی گنجائش نہ ہو ۔ اسی لئے عفت و عصمت کی حفاظت کے لئے دیگر فرض احکامات کی طرح پردہ کا حکم بھی فرض کے درجہ میں ہے ۔ آج جدید ریسرچ نے بھی یہ ثابت کردیا ہے کہ پردہ کرنے میں اخروی فوائد کے علاوہ دنیاوی فوائد بھی بہت زیادہ ہیں ۔
پردہ کے بغیر معاشرہ میں عورت کو اُسکا اصلی مقام دلانا ناممکن ہے ۔
پردہ کے بارہ میں اسلام کی تعلیمات ایسی معتدل ہیں کہ وہ عورت کے فطری حیا کے عین مطابق ہیں ۔ اس لئے والدین کے لئے ضروری ہے کہ وہ بچپن ہی سے اولاد بالخصوص بچیوں میں شرم و حیا کو پروان چڑھائیں چاہے اسکے لئے کوئی بھی قربانی دینی پڑے ۔
اس کتاب میں پردہ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے قرآن و حدیث کی تعلیمات شامل کی گئی ہیں ۔ نیز پردہ کے سائنسی فوائد،اخروی فوائد، اکابر امت کے ارشادات شامل کئے گئے ہیں ۔
نیز اس کتاب میں بے پردگی کے مہلک نتائج یعنی پردہ نہ کرنے سے پیدا ہونے والے نقصانات کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/8542015635841030/923450345581
Reviews
There are no reviews yet.