Description
آج کا انسان دنیا کی رنگینیوں میں گم ہو کر اللہ تبارک وتعالیٰ سے غافل ہوچکا ہے ۔ چونکہ بشری کمزوریاں ہر انسان کے ساتھ ہوتی ہیں ۔ ہر گھڑی اس سے کوئی نہ کوئی لغزش ہوجاتی ہے ۔ قدم قدم پر ٹھوکر کھا جاتا ہے ۔ ایک طرف اس کا نفس اسے تن آسانی پر آمادہ کرتا ہے تو دوسری طرف شیطان اللہ تعالیٰ کی نافرمانی پر اکساتا رہتا ہے ۔
مصنفہ ام احمد یار لکھتی ہیں کہ میری کئی عرصے سے یہ خواہش تھی کہ “استغفار کے فوائد اور توبہ کی حقیقت پر ایک کتابچہ لکھوں جس میں اللہ تعالیٰ کی وسیع رحمت کا ذکر بھی ہو اور ساتھ ہی یہ بھی واضح کردوں کہ اللہ تعالیٰ بندے کے کتنے قریب ہیں اور وہ بندوں کی تمام تر نافرمانیوں کے باوجود اُس سے کتنی محبت کرتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ کی مدد سے میری یہ خواہش پوری ہوئی اور یہ کتاب “مایوس کیوں ہوتے ہو” آپ کے سامنے ہے ۔
اس کتابچہ کے ذریعے سے ہر مسلمان کی اللہ تعالیٰ سے دوری ختم ہوجائیگی اور اُسکی زندگی مایوسیوں سے نکل کر سیدھے راستے پر چل پڑے گی ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5773952932719731/923450345581
Reviews
There are no reviews yet.