مناجات مقبول
مناجات مقبول
عربی مع آسان ترجمہ الگ الگ ۔
قرآن و حدیث کی دعاؤں پر مشتمل ہفتہ وار منزلیں ۔
از حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ
₨ 290.00
47 in stock
Order This Product On WhatsApp # 03450345581
Product Details
مناجات مقبول ہفتہ وار سات منزلوں پر مشتمل دعاؤں کی ایک کتاب ہے ۔
یہ حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ نے وہ تمام دعائیں جمع فرمائی ہیں جو قرآن و حدیث میں مذکور ہیں ۔ یعنی یہ دعائیہ ایسے کلمات ہیں جو خود اللہ تعالیٰ نے ہمیں سکھائے ہیں ۔ اسی لئے انکو مقبول دعائیں یعنی مناجات مقبول کہا جاتا ہے ۔
کیونکہ جو دعا خود اللہ تعالیٰ سکھا رہے ہیں کہ اس طرح مانگو تو گویا وہ دینا چاہتے ہیں اور صرف طریقہ بتارہے ہیں کہ اس طرح مجھ سے مانگ لو ۔
بزرگ اولیاء اللہ اس کی بہت پابندی کرتے ہیں اور ان منزلوں کو روزانہ پڑھتے ہیں ۔ ایک بزرگ کے بارہ میں سنا گیا کہ وہ طواف کے سات چکروں میں یہ سات منزلیں پڑھا کرتے تھے ۔
بعض اولیاء اللہ نے ان سات منزلوں کو اپنی نماز تہجد میں شامل فرمالیا کیونکہ یہ خاص وقت مانگنے کا ہوتا ہے اور اس وقت اگر مانگنے کا طریقہ خود رب تعالیٰ کا سکھایا ہوا ہو تو گویا نور علی نور ہوگیا ۔
شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی دامت برکاتہم العالیہ فرماتے ہیں کہ قرآن وحدیث میں وہ تمام دعائیں ذکر کردی گئی ہیں جن کی ایک انسانی زندگی میں ضرورت ہوتی ہے ۔ بعض اوقات ہمیں خود بھی معلوم نہیں ہوتا کہ کیا چاہئے لیکن جب یہ سکھائی ہوئی دعائیں پڑھتے ہیں تو معلوم ہوجاتا ہے کہ یہ سب چیزیں عافیت کے لئے مانگنا ضروری ہے ۔ اسی لئے حضرت فرماتے ہیں کہ میرا دل چاہتا ہے کہ مناجات مقبول کی ہر ہر دعا کی مکمل تفصیل اور تشریح بیان کروں تاکہ قرآن وحدیث میں موجود دعاؤں کی جامعیت واضح ہوجائے ۔
اسی مناجات مقبول میں موجود دعاؤں کا تفصیلی درس بھی ہفتہ وار دارالعلوم کراچی میں ہوتا ہے جس کو آپ یوٹیوب کے اس چینل پر سن سکتے ہیں ۔
گویا یہ چھوٹا سا کتابچہ ایک بہت بڑا خزانہ ہے ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/6063587247014185/923450345581
Additional information
Weight | 0.126 kg |
---|---|
Binding Type | Card Cover |
Number of Pages | 144 |
Delivery Time | 5-7 Working Days |
Paper Quality | Normal |
Published By | Taleefat e Ashrafia |
Shipping Charges | FREE |
Written By | Hakeem UL Ummat Hazrat Maulana Ashraf Ali Thanvi RA |