مقالات حکیم الامت (34جلد)۔

مقالات حکیم الامت (34جلد)۔

ادارہ تالیفات اشرفیہ کا ایک تجدیدی کارنامہ ۔ حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے 350 تحقیقی نادر و نایاب رسائل و مقالات کی یکجا اشاعت ۔

زیر سرپرستی : شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی مدظلہ العالی

 30820.00

9 in stock

Order This Product On WhatsApp # 03450345581

Product Details

مقالات حکیم الامت (34جلد)۔
ادارہ تالیفات اشرفیہ جو کہ حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کی کتابیں شائع کرنے میں پہلے نمبر پر ہیں ۔ قاری اسحاق ملتانی صاحب نے پہلے “خطبات حکیم الامت” پھر ملفوظات حکیم الامت اور پھر “کلید مثنوی” جیسی نادر و نایاب تصانیف حضرت تھانوی کو شائع کیا ۔
اور یہ اب جدید “مقالات حکیم الامت” جو کہ 350 نادر و نایاب رسائل کی اشاعت کا بڑا کارنامہ ہے ۔ قاری صاحب موصوف نے ہندوستان اور پاکستان سے منتشر دفاتر، رسائل اور مقالات کو جمع کیا ۔ ایسے مقالات جو بالکل ناپید ہونے کے قریب تھے ۔ اور اُنکا نسخہ ملنا تقریباً ناممکن تھا ۔ اُن کو بھی بڑے جدوجہد کے بعد دستیاب کیا اور اُنکو ہمیشہ کے لئے محفوظ کردیا ۔
خانقاہ امدادیہ اشرفیہ تھانہ بھون کے منتظم اعلیٰ مولانا نجم الحسن صاحب لکھتے ہیں : “حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے مختصر و مطول بیش بہا رسائل اور قیمتی مضامین و مقالات جو مختلف جرائد میں شائع ہوئے تھے اور تقسیم ہند کے بعد مخصوص لائبریریوں میں دور دراز کے علاقوں میں کتب خانوں کی زینت بن گئی تھے “۔
یعنی عام آدمی کی پہنچ سے باہر تھے اور ایک ایک رسالہ حاصل کرنے کے لئے جان توڑ محنت اور لمبے سفر کرنا پڑتے تھے ۔ ان رسائل کی فراہمی جوئے شیر لانے کے مترادف تھی ۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے یہ علمی ذخیرہ اب قاری محمد اسحاق ملتانی صاحب کی کاوشوں سے “مقالات حکیم الامت کے” نام سے شائع ہورہا ہے۔
مفتی ابن مفتی حضرت مولانا سید عبدالقدوس ترمذی لکھتے ہیں:”عرصہ دراز سے یہ ضرورت محسوس کی جارہی تھی کہ حکیم الامت قدس سرہ کے وہ مضامین جو آج سے ایک صدی قبل ماہنامہ القاسم، الرشید، النور اور الہادی وغیرہ میں شائع ہوئے تھے یا الگ طبع ہوکر نایاب ہوگئے تھے یا وہ شائع ہونا بند ہوگئے تھے تو انہیں یکجا کرکے الگ مجموعہ کی صورت میں شائع کردیا جائے ۔
یہ عظیم خدمت “ناشر علوم و معارف حکیم الامت تھانوی” جناب حافظ محمد اسحاق زید مجدہم سے لی گئی ۔ انہوں نے امت مرحومہ کے فائدہ کے لئے ایک بہت بڑا کام کیا ہے۔ یہ عظیم علمی، فقہی اور تاریخی تحفہ “حکیم الامت انسائیکلو پیڈیا” قدر دانوں کے لئے بہت بڑا خزانہ ہوگا”۔

یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5969199116434874/923450345581

Additional information

Weight14.000 kg
Binding Type

Hard Cover

Number of Pages

15 thousand

Delivery Time

5-7 Working Days

Paper Quality

Normal

Published By

Taleefat e Ashrafia

Shipping Charges

FREE

Written By

Hakeem UL Ummat Hazrat Maulana Ashraf Ali Thanvi RA

زیر سر پرستی

شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب

Veluomes/Jild

34 Jild