فیوضِ یزدانی – پیر شیخ عبدالقادر جیلانی کے ملفوظات
پیر شیخ عبدالقادر جیلانی کے ملفوظات
محبوب سبحانی، قطب صمدانی، پیرانِ پیر حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمہ اللہ تعالیٰ کی مجالس و مواعظ اور ملفوظات کا نہایت سلیس عام فہم اور مستند اردو ترجمہ ۔
از حضرت مولانا عاشق الٰہی صاحب میرٹھی رحمہ اللہ تعالیٰ ۔
₨ 700.00
🚚 Fast Delivery Across Pakistan
🔐 Secure Advance Payment
⭐ Trusted Bookstore
💬 Order on WhatsApp
Out of stock
پیر شیخ عبدالقادر جیلانی کے ملفوظات
اولیاء اللہ کے قلوب منبع انوار الٰہی اور انکی ذات مرجع خلائق ہر زمانے میں بنی رہی ہے ۔ وہ خود اسلام کے صحیح نمونہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے روشن آئینہ ہوتے تھے ۔ وہ ملت اسلامیہ کے لئے ہر دور میں صداقت کے رہنما اور رہبر تھے ۔
حضرت غوث الاعظم رحمہ اللہ تعالیٰ کی ذات گرامی بھی کسی تعریف یا تعارف کی محتاج نہیں ، آپ بھی اُن اولوالعزم اولیاء اللہ میں سے تھے جن کے فیض سے دنیائے اسلام آج بھی گل بدامن ہے ۔ آپکے جو حالات ہم تک پہنچے ہیں اُن سے معلوم ہوتا ہے کہ بچپن میں ہی آپ میں ولایت کے آثار ظاہر ہوگئے تھے ۔ صداقت اور دیانت کے نمونہ بن گئے تھے ۔ بغداد میں تعلیم حاصل کی اور علوم ظاہری سے فراغت کے بعد آپ سیاحت کے لئے نکلے اور مختلف مقامات کا سفر کیا ۔
حضرت کی مجلس وعظ میں امیر و غریب، درویش و سلطان، یہاں تک کہ کبھی کبھی یہودی اور نصرانی بھی شامل ہوتے تھے ۔ اس کتاب میں تقریباً باسٹھ مواعظ ہیں ۔ یہ مواعظ تقریباً نایاب ہوچکے تھے ۔ لیکن حضرت مولانا عاشق الٰہی میرٹھی رحمہ اللہ تعالیٰ نے اس پر محنت کی اور انکو اردو زبان میں منتقل کیا ۔ مولانا عاشق الٰہی کو آپ سے والہانہ عقیدت و محبت تھی ۔ اس کتاب کے ترجمہ میں آپ نے زورِ بیان کو قائم رکھنے کی پوری کوشش کی ہے ۔
مکمل سلیس اردو ترجمہ کے ساتھ پیرانِ پیر غوث اعظم رحمہ اللہ تعالیٰ کے منتخب خطبات اور ملفوظات کا قابل قدر مجموعہ تیار کیا ہے ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5674469572635716/923450345581
Additional information
| Weight | 0.718 kg |
|---|---|
| Binding Type | Hard Cover |
| Number of Pages | 443 |
| Delivery Time | 5-7 Working Days |
| Paper Quality | Normal |
| Published By | Darul Ishat |
| Sample Pages | https://drive.google.com/file/d/1HkqRbW0Mv4UYkabiMy6giSodN3lzdy2H/view?usp=sharing |
| Shipping Charges | FREE |
| Written By | Molana Ashiq Ilahi Sahb |
KEEP EXPLORING
Explore More Islamic Book Categories
Find thousands of books from your favourite categories.
📚 More Than 2000+ Books Available Across Multiple Categories
MORE BOOKS
You May Also Like These Books
Explore more useful books related to your interest.











