خوشحال گھرانہ

خوشحال گھرانہ

کسی بھی گھر میں خوشی صرف محبت اور اخلاق سے آتی ہے ۔ یہ کتاب گھرانہ کو خوشحال بنانے کے لئے اسلامی تعلیمات پر مشتمل ہے ۔

از افادات: مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل صاحب

مطبوعہ ادارہ تالیفات اشرفیہ

 830.00

12 in stock

Order This Product On WhatsApp # 03450345581

Product Details

خوشحال گھرانہ : گھروں کا ماحول خوشگوار بنانے والی ایک انمول کتاب ۔

مرتب قاری محمد اسحاق ملتانی لکھتے ہیں :”2017 میں مولانا طارق جمیل صاحب نے جامعہ اسلامیہ امدادیہ فیصل آباد میں ایک خطاب ارشاد فرمایا تھا ۔ یہ خطاب ہمارے معاشرے اور گھریلو زندگی کو تباہی سے بچانے کے لئے بے حد اہم تھا ۔ خانگی امور میں جو بے اعتدالیاں معاشرے میں پھیل گئی ہیں حضرت مولانا طارق جمیل صاحب نے اُنکی اصلاح کے متعلق بہترین بیان ارشاد فرمایا ۔ تو ہم نے پھر اُس بیان سے اخذ کرکے گھریلو ماحول کو خوشگوار بنانے والی یہ کتاب تیار کی” ۔

اس میں اکابر اور اہل دانش کے جو مضامین و مقالات لئے گئے ہیں اور جو ازدواجی زندگی سے متعلق اہم کتب سے اقتباسات لئے گئے ہیں ان میں سے کوئی ایک مضمون بھی آپ کے گھر کا نقشہ بدل سکتا ہے ۔ لڑائیوں اور جھگڑوں سے نجات دلا کر گھر کا ماحول خوشگوار بنا سکتا ہے ۔

اس کتاب میں تین حصے ہیں جن میں سے پہلا حصہ شوہر کے متعلق ہے جس میں گھر کی خوشحالی کا نصاب ہے ۔

دوسرا حصہ بیوی سے متعلق ہے کہ گھر کو پرسکون بنانے کے لئے بیوی کو کیاکردار ادا کرنا ہوگا ۔

تیسرا اور آخری حصہ بچوں کی تربیت سےمتعلق ہے کہ بچوں کو ایسی کون سی تعلیمات سکھائی جائیں گی جن کی وجہ سے بچے آنکھوں کی ٹھنڈک بن جائیں ۔

اس کتاب کا بنیادی مقصد اور بنیادی تعلیم جو بار بار ہر قدم پر واضح کی جائیگی وہ یہ ہے کہ محبت اور اچھے اخلاق سے ہی گھر بستے ہیں ۔

یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/8966733653367508/923450345581

Additional information

Weight0.510 kg
Binding Type

Hard Cover

Number of Pages

415

Delivery Time

5-7 Working Days

Paper Quality

Normal

Published By

Taleefat e Ashrafia

Shipping Charges

FREE

از افادات

مبلغ اسلام حضرت مولانا طارق جمیل صاحب مد ظلہ

Written By

Qari Muhammad Ishaq Multani DB