کشتہ جات کی پہلی کتاب
کشتہ جات کی پہلی کتاب
فن کشتہ سازی سکھانے والی ایک زبردست کتاب ۔ خاص طور پر مبتدی حضرات کے لئے یہ کتاب استاذ الحکماء حکیم محمد عبداللہ صاحب کا تحفہ ہے ۔
اس میں خاص طور پر ایسے کشتہ جات جمع کئے گئے ہیں جنہیں مبتدی آسانی سے تیار کرسکتے ہیں ۔
₨ 350.00
1 in stock
Order This Product On WhatsApp # 03450345581
Product Details
کشتہ جات کی پہلی کتاب
کشتہ سازی کا فن ایک لطیف صنعت ہے ۔ جس میں مہارت تامہ حاصل کرنے کے لئے محض علمی تعلیم کافی نہیں ہے ۔ جب تک شائق فن آگ سے کھیلنا نہ سیکھ لے وہ کبھی ایک ماہر کشتہ ساز نہیں بن سکتا ۔ دیگر علوم و فنون میں ترقی حاصل کرنے کی طرح اس فن میں مہارت حاصل کرنے کا راز بھی یہی ہے کہ پہلے سب سے نیچے کے زینے پر قدم رکھ کر اوپر چڑھنا شروع کیا جائے ۔
کشتہ جات کی یہ پہلی کتاب فن کشتہ سازی میں بطور ایک پہلے زینے کے تیار کی گئی ہے ۔ اس لئے اس کی زبان اور اندازِ بیان حتی الوسع بہت عام فہم ہے ۔ اس میں انہی کشتہ جات کی تراکیب شامل کی گئی ہیں جنہیں مبتدی نہایت آسانی سے تیار کرسکتا ہے ۔ اسی خیال کے زیر اثر سیماب اور ہڑتال ورقی جیسے کشتے درج نہیں کئے گئے ۔ نیز یہ بھی خیال رکھا گیا ہے کہ ترکیبیں ایسی ہوں کہ اگر مبتدی پہلی مرتبہ کوئی کشتہ تیار نہ کرسکے تو زیادہ مالی نقصان نہ ہو ۔ اسی واسطے سونے کا کشتہ بنانے کی ترکیب بھی اسمیں شامل نہیں کی ۔
Additional information
Binding Type | Card Cover |
---|---|
Number of Pages | 64 |
Delivery Time | 5-7 Working Days |
Paper Quality | Normal |
Published By | Idarah Matbuat e Sulemani |
Shipping Charges | FREE |
Written By | Hakeem Muhammad Abdullah |