خطبات حکیم الامت عام ایڈیشن
خطبات حکیم الامت عام ایڈیشن
جدید ایڈیشن مع تخریج و تعلیق زیرنگرانی حضرت شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہ العالی ۔
اس جدید ایڈیشن میں بارہ ایسی خصوصیات ہیں جو اس سے پہلے کسی ایڈیشن میں نہیں تھیں ۔
₨ 23950.00
1 in stock
Order This Product On WhatsApp # 03450345581
Product Details
خطبات حکیم الامت عام ایڈیشن
جدید ایڈیشن مع تخریج و تعلیق زیرنگرانی حضرت شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہ العالی ۔
اس جدید ایڈیشن میں بارہ ایسی خصوصیات ہیں جو اس سے پہلے کسی ایڈیشن میں نہیں تھیں ۔
وہ بارہ خصوصیات یہ ہیں :۔
۔1۔ حکیم الامت حضرت تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے خطبات پہلے سادہ طرز میں رسالہ الابقاء وغیرہ میں شائع ہوتے تھے ۔ تو ان سب خطبات کو پہلی مرتبہ کتابی صورت میں شائع کیاگیا ہے ۔
۔2۔ قریب الموضوع خطبات کی علیحدہ علیحدہ ترتیب از منشی عبدالرحمان خان مرحوم
۔3۔ تمام فارسی اشعار کا ترجمہ شامل کردیا گیا ہے ۔
۔4۔ عنوانات اور پیراگرافی کے ذریعے اب انکو سمجھنا پہلے سے زیادہ آسان ہوگیا ہے ۔
۔5۔ خطبات کی عربی احادیث کی تخریج جو پہلے بہت مختصر تھی شیخ الاسلام مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہ العالی نے خصوصی طور پر اپنی نگرانی میں مولانا احسان اللہ صاحب پیشنی سے مکمل جدید تخریج و تعلیق کروا دی ۔ اس جدید تخریج کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ خطبات میں صرف عربی متن والی احادیث کے علاوہ اردو ترجمہ والی احادیث کی بھی تخریج کر دی گئی ہے ۔
۔6۔ جملہ خطبات کی فہرستوں پر مشتمل علیحدہ جلد ترتیب دی گئی ہے ۔
۔7۔ اس ایڈیشن میں بہترین اضافہ یہ کیا گیا ہے کہ ہر وعظ کے شروع میں خلاصہ وعظ دے دیا گیا ہے ۔
۔8۔ حضرت حکیم الامت رحمہ اللہ تعالیٰ کے خاص نکات جن میں صاحبو کے لفظ سے سامعین کو متوجہ کیا گیا ہے ۔ ایسے نکات کو علیحدہ جلد میں جمع کردیا گیا ہے ۔
۔9۔ اس جدید ایڈیشن میں خطبات کے شروع میں تلاوت کی گئی آیت یا حدیث کو جلدوں کے حساب سے اکٹھا کردیا گیا ہے تاکہ مطلوبہ آیت یا حدیث کے متعلقہ وعظ کو آسانی سے تلاش کر لیا جائے ۔
۔10۔ مشکل الفاظ کا ترجمہ حاشیہ میں دے دیا گیا ہے از ڈاکٹر مولانا خلیل احمد تھانوی مدظلہ العالی ۔
۔11۔ کچھ ایسے خطبات بھی ہیں جو پچھلے ایڈیشنوں میں رہ گئے تھے مگر بہت زیادہ تلاش اور بسیار کے بعد اُنکو بھی اب دستیاب کرکے ان میں شامل کردیا گیا ہے ۔
۔12۔ آخری اور اہم ترین کام یہ کیا گیا ہے کہ عقائد، نماز ، حج، رمضان، روزہ، زکوٰۃ اور بیسیوں اہم عنوانات کے تحت فہرست بنائی گئی ہے تاکہ مطلوبہ موضوع کو آسانی سے تلاش کیا جا سکے ۔
مواعظ اشرفیہ جو مختلف ناموں سے شائع ہوئے تھے مثلاً دعوات عبدیت وغیرہ وہ بھی ان میں شامل ہوگئے ہی ۔
یہ خطبات کا سیٹ 32 جلدوں، 12ہزار عنوانات اور 15 ہزار صفحات پر مشتمل ہے ۔
Additional information
Weight | 18.425 kg |
---|---|
Binding Type | Perfect Binding with Dust Cover |
Delivery Time | 5-7 Working Days |
Published By | Taleefat e Ashrafia |
Paper Quality | Normal |
Shipping Charges | FREE |
Written By | Molana Ashraf Ali Thanwi RA |
Volume/Jild | 32 Jild |
Number of Pages | 15959 |