Product Details
حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے سچا عشق، اتباع سنت سے آراستہ زندگی عقیدت و عظمت سے سرشار دل و دماغ علم و عرفان سے معطر قلم ایسی حالت و کیفیت میں اکابر حضرات نے جس موضوع پر تحریر یا تقریر کی ۔ اللہ پاک نے رشد و ہدایت کے لئے عوام الناس کے سینوں کو کشادہ فرمادیا ۔ خیر و برکت کی عظیم کرامتیں اس پر مستزاد ہیں ۔
مصنف قاری محمد اسحاق ملتانی لکھتے ہیں کہ عرصہ دراز سے میری خواہش تھی کہ اکابر کی سیرت طیبہ سے متعلق جامع و مستند کتب ایک ایسا گلدستہ سیرت مرتب کیا جائے جس کی سدا بہار، عام فہم عبارات سے صرف اہل علم ہی نہیں بلکہ عوام الناس بہ آسانی مستفید ہوسکیں ۔ موجودہ اکابر علمائے کرام سے مشاورت، حضرت والد صاحب وبزرگان دین کی دعا و توجہ کی برکت سے اپنے اکابر ہی کی کتب سے مضامین سیرت کو منتخب کرنا شروع کردیا ۔ اکابر کے نام یہ ہیں ۔
حضرت شاہ ولی اللہ رحمہ اللہ تعالیٰ
مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ
سید میاں اصغر حسین رحمہ اللہ تعالیٰ
مولانا حبیب الرحمن رحمہ اللہ تعالیٰ
حضرت مولانا عاشق الٰہی میرٹھی رحمہ اللہ تعالیٰ
مولانا ادریس کاندھلوی رحمہ اللہ تعالیٰ
قاری محمد طیب رحمہ اللہ تعالیٰ
سید ابوالحسن علی ندوی رحمہ اللہ تعالیٰ
مولانا سید مناظر احسن گیلانی رحمہ اللہ تعالیٰ
مولانا محمد میاں صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ
فقیہ العصر مولانا مفتی مجمیل احمد تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ
احقر خود تو رموزِ عشق اور حروف علم سے ناآشنا ہے اس لئے کتاب ہٰذا میں اپنی طرف سے کچھ لکھنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ اس لئے اسکے تمام مضامین اکابر علمائے کرام کی ہی تحاریر کا عام فہم جامع انتخاب ہے ۔ کتاب ہذا میں جلی عنوانات کی کتابت کا کام ملتان کے نامور خطاط محترم راشد سیال صاحب نے کیا ہے اور کمپیوٹر ڈیزائننگ میں عزیزم عمران اعوان نے محنت شاقہ سے تعاون کیا ہے ۔ بہرحال اپنی بساط کی حد تک کوشش کی ہے کہ مضامین کی معنوی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ کتاب کی ظاہری زیب و زینت بھی قارئین کے حسب ذوق ہو ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5571296716259186/923450345581
Additional information
Weight | 1.940 kg |
---|---|
Binding Type | Hard Cover |
Number of Pages | 1646 |
Delivery Time | 5-7 Working Days |
Paper Quality | Fine |
Published By | Idara Taleefat E Ashrafia |
Shipping Charges | FREE |
Sample Pages | https://drive.google.com/file/d/1CjnuPeIqS6ypycBcJfmbYGOa-PvOKv_G/view?usp=sharing |
Written By | Hazrat Sayyad Nafees Shaah Saheb R.H |
Volumes/Jild | 3 Jild |
خصوصی مطالعہ کے لئے منتخب کتابیں
ہماری ویب سائٹ پر یہ چند خصوصی کتابیں دیکھئے جن کے مطالعے کے لیے میں آپ کو پُرزور ترغیب دوں گا۔ یہ کتابیں آپ کے علمی ذوق کے مطابق بہترین ہیں اور ان کے بغیر آپ کی لائبریری نامکمل، اور آپ کا علم ادھورا ہے۔ میرا مخلصانہ مشورہ ہے کہ ان کتابوں کو اپنی خریداری میں شامل کریں۔ میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ فیصلہ آپ کو بے حد فائدہ پہنچائے گا۔ شکریہ!۔