اسرارالاولیاء ملفوظات بابا فرید

اسرارالاولیاء ملفوظات بابا فرید

یعنی ملفوظات حضرت بابا فرید الدین گنج شکر رحمہ اللہ تعالیٰ ۔

مرتب حضرت بدرالدین اسحاق ۔ مترجم پروفیسر محمد معین الدین دردائی ۔ مطبوعہ نفیس اکیڈمی ۔

 490.00

Out of stock

Product Details

اسرار الاولیاء

حضرت بابا فرید الدین گنج شکر کے ملفوظات پر مشتمل ایک مستند کتاب ہے جسے انکے خلیفہ، خادم اور داماد حضرت بدر اسحاق قدس اللہ سرہ العزیز نے بہت ہی احتیاط اور اہتمام سے مرتب فرمایا تھا ۔ اسکی اہمیت اس وجہ سے اور بھی بہت بڑھ گئی کہ یہ سب سے پہلی مرتبہ اردو دان طبقہ سامنے اردو میں پیش کی جارہی ہے ۔

یہ کتاب بائیس فصلوں پر منقسم ہے اور ہر فصل میں تصوف کے خاص خاص مضامین پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے ۔

درمیان میں اکثر واقعات اور کرامات بھی آگئیں جن سے حضرت بابا فرید گنج شکر کو خود سابقہ ہوا تھا ۔

اس کتاب کا ترجمہ برصغیر پاک و ہند کے مشہور ادیب اور محقق پروفیسر محمد معین الدین دردائی صاحب ایم اے علیگ نے کیا ہے ۔ یہ مترجم جناب نہ صرف لذت آشنائے علم و فن ہیں بلکہ بحر تصوف کے بھی شناور ہیں ۔

Additional information

Weight 0.466 kg
Binding Type

Hard Cover

Number of Pages

255

Delivery Time

5-7 Working Days

Paper Quality

Normal

Published By

Nafees Academy

Shipping Charges

FREE

Written By

Professor Muhammad Moeed u Din