ڈپٹی نذیر احمد کی کہانی

مرزا فرحت اللہ بیگ دہلوی کے قلم سے ۔ ڈپٹی نذیر احمد کی کہانی ۔ کچھ اُنکی کچھ میری زبانی ۔

 550.00

1 in stock

Order This Product On WhatsApp # 03450345581

Product Details

مولوی نذیر احمد دہلوی (1912 – 1831)۔ اردو نثر کے عناصر خمسہ میں شامل ہیں اور رسوخ فی العلم  والے اُن مثبت فکر، دائیں بازو کے لوگوں میں سے ہیں جنہوں نے غدر کے ہنگام اور ازاں بعد کے شدید قومی نکبت وادبار والے دور میں ایسے پائے کے علمی وادبی کام کئے ہیں جنہوں نے نہ صرف اُنکی نسل بلکہ آنے والی کئی نسلوں پر گہرے اثرات مرتسم کئے ہیں ۔

مولوی صاحب پر “مرزا فرحت اللہ بیگ دہلوی” کا لکھا ہوا خاکہ یہ کتاب کئی اعتبار سے نہایت اہم دستاویز ہے جو سب سے پہلے انجمن ترقی اردو کے ترجمان اردو کے شمارہ جولائی 1927 میں شائع ہوئی ۔ یہ خاکہ اور مرزا فرحت کا نام دنیائے اردو میں لازم و ملزوم ہیں ۔ بابائے اردو اور مولوی عبدالحق سمیت کافی سارے اہم لوگوں نے مرزا فرحت بیگ کے اسلوب کی تحسین کی ہے  اور توصیف کا حق ادا کیا ہے ۔

مرزا فرحت بیگ نے اس خاکے میں اپنی تمام تر شوخی کے باوجود خود کو شوخا ہونے سے بچایا ہے اور احساسِ تفاخر کے باوجود خاکہ نگاری اور خاکہ اڑائی میں فرق کو قائم رکھا ہے ۔ اپنے عالی مقام زبان دان استاذ کے سامنے مبہوت و سم ہو کر رہ جانے کی بجائے اظہار کی جرات رکھنے والے شاگرد ثابت ہوئے ہیں ۔ یہ خاکہ اردو کے زندہ ادب میں اپنی جگہ باقی رکھے گا ۔

یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5956222671074753/923450345581

Additional information

Weight0.32 kg
Binding Type

Hard Cover

Number of Pages

168

Paper Quality

Imported paper fine quality

Delivery Time

5-7 Working Days

Published By

Book Corner

Shipping Charges

FREE

Written By

Hafiz Safwan Muhammad Chohan