Description
پہلی مرتبہ الحزب الاعظم کو دلائل الخیرات کے ساتھ یکجا کرکے شائع کیا گیا ہے ۔ عموماً الحزب الاعظم کی منزل ہفتہ والے دن سے اور دلائل الخیرات کی منزل پیر والے دن سے شروع ہوتی ہے ۔ جبکہ اس مجموعے میں دونوں منزلوں کو پیر کے دن سے شروع کردیا گیا ہے ۔
اس کتاب میں ہفتہ وار سات منزلیں موجود ہیں جو دعاؤں پر مشتمل ہیں ۔ یعنی اللہ تعالیٰ سے ہمکلام ہونے کا عظیم شرف بخشتی ہیں ۔ بلاشبہ یہ دعائیں بندہ کو خدا تعالیٰ کی نظر میں محبوب اور پسندیدہ بنا دیتی ہیں ۔
نیز الحزب الاعظم روزانہ پڑھنے والے پر جادو اثر نہیں کرتا اور ہر طرح سے وہ خداوند تعالیٰ رب ذوالجلال کی حفاظت میں آجاتا ہے ۔
ان دعاؤں کی مدد سے خالق و مالک جل جلالہ سے اپنا تعلق استوار کریں ۔ اور رشتہ مضبوط کریں ۔
Reviews
There are no reviews yet.