بوادر النوادر (3 جلد)۔
بوادر النوادر (3 جلد)۔
بوادر النوادر” ایک نایاب علمی مجموعہ ہے جس میں حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ نے قرآن، حدیث، فقہ، تصوف اور عقائد میں سے اہم اور ادق موضوعات پر تفصیل سے روشنی ڈالی ہے۔ یہ کتاب علماء اور طلباء کے لیے نہایت مفید ہے کیونکہ اس میں کئی ایسے مشکل مسائل کا حل بیان کیا گیا ہے جن کو عام طور پر ناممکن سمجھا جاتا تھا ۔ اور کئی ایسے مسائل بھی جن کو پہلی مرتبہ زیر بحث لایا گیا اور حل پیش کیا گیا ۔
₨ 3190.00
2 in stock
Order This Product On WhatsApp # 03450345581
Product Details
بوادر النوادر (3 جلد)۔
بوادر النوادر” ایک نایاب علمی مجموعہ ہے جس میں حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ نے قرآن، حدیث، فقہ، تصوف اور عقائد میں سے اہم اور ادق موضوعات پر تفصیل سے روشنی ڈالی ہے۔ یہ کتاب علماء اور طلباء کے لیے نہایت مفید ہے کیونکہ اس میں کئی ایسے مشکل مسائل کا حل بیان کیا گیا ہے جن کو عام طور پر ناممکن سمجھا جاتا تھا ۔ اور کئی ایسے مسائل بھی جن کو پہلی مرتبہ زیر بحث لایا گیا اور حل پیش کیا گیا ۔
بوادر النوادر” ایک تین جلدوں پر مشتمل علمی ذخیرہ ہے جو علوم اسلامیہ کے خزانوں پر مشتمل ہے۔
اس سیٹ میں مختلف اہم موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے، جنہیں آسان اور عام فہم انداز میں بیان کیا گیا ہے۔
- پہلی جلد میں قرآن، حدیث اور فقہ کے پیچیدہ موضوعات پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے۔ مثلاً قرآن میں تصویر کی اشاعت، عوام کو ترجمہ قرآن سکھانے کی شرائط، مسح ارجل کے اثبات پر ایک نکتہ کا جواب اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے تصرف کا ثبوت وغیرہ ۔
- دوسری جلد تصوف، عقائد و کلام اور فارسی ادب جیسے موضوعات پر مشتمل ہے مثلاً اشراف نفس کا مفہوم، فرضوں کی نسبت نفل میں زیادہ دل لگنا، تواضع اور بغض فی اللہ کو جمع کرنا، رقص و تواجد کی اصل، جبر وقدر کی تحقیق اور رسالہ قائد قادیان (مع اُسکے عقائدہ بمع حوالہ جات اور حکم شرعی) وغیرہ۔ یعنی اس جلد میں فلسفہ اور دینی علوم کے اہم نکات بیان کیے گئے ہیں۔
- تیسری جلد کا نام “بدیعہ” ہے، جس میں 102 اہم اور متفرق مسائل کا حل پیش کیا گیا ہے مثلاً درجہ شرافت نسب و تبرکات، روح در جمادات، نماز بے حیائی سے روکتی ہے کا مفہوم، غلطی در معنی وحدۃ الوجود، دفع تعارض درمیان آیت و حدیث متعلق نذر اور تحقیق تفضیل بین الانبیاء وغیرہ ۔ یہ ایسے مسائل ہیں جو علماء کرام کے لیے حل کرنا بہت مشکل تھے۔
یہ کتاب خاص اس لیے بھی اہم ہے کہ اس میں حکیم الامت رحمہ اللہ تعالیٰ نے ایسے موضوعات پر روشنی ڈالی ہے جن پر پہلے کبھی کوئی تفصیل سے گفتگو نہیں کر سکا۔ ان مسائل کا حل پیش کیا گیا ہے جو علمی اور فقہی دنیا میں اپنی جگہ ایک نایاب خزانہ ہیں۔ “بوادر النوادر” کو مصنف کی آخری تصنیف سمجھا جاتا ہے، اسی لیے اسے “روح التصانیف” یا “خاتمۃ التصانیف” کہا جاتا ہے
نیز اس کتاب میں حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کی خانقاہ، مسجد اور دیگر ایسی تصاویر بھی شامل کردی گئی ہیں جہاں پر یہ عظیم الشان کام سر انجام دئیے گئے ۔ وہ سب یادگار تصاویر یعنی قیام گاہ، مکان کا داخلی دروازہ، خانقاہ مسجد کا اندرونی حصہ، خانقاہ اشرفیہ کی قدیم مسجد کا صحن وغیرہ ۔ یہ سب تصاویر یادگار کے طورپر شامل کردی گئی ہیں ۔
اس کتاب سے متعلق مزید مضامین اس لنک پر پڑھیں !۔
Additional information
Binding Type | Hard Cover |
---|---|
Delivery Time | 5-7 Working Days |
Paper Quality | Fine |
Published By | Taleefat e Ashrafia |
Shipping Charges | FREE |
VOLUME/JILD | 3 jild |
Written By | Ashraf Ali Thanvi RA |
خصوصی مطالعہ کے لئے منتخب کتابیں
ہماری ویب سائٹ پر یہ چند خصوصی کتابیں دیکھئے جن کے مطالعے کے لیے میں آپ کو پُرزور ترغیب دوں گا۔ یہ کتابیں آپ کے علمی ذوق کے مطابق بہترین ہیں اور ان کے بغیر آپ کی لائبریری نامکمل، اور آپ کا علم ادھورا ہے۔ میرا مخلصانہ مشورہ ہے کہ ان کتابوں کو اپنی خریداری میں شامل کریں۔ میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ فیصلہ آپ کو بے حد فائدہ پہنچائے گا۔ شکریہ!۔