Description
طلبائے درس نظامی کے لئے تفسیر بیضاوی کی آسان ترین اردو شرح ۔
از استاذ الحدیث جامعہ خیرالمدارس
استاذ العلوم و الفنون مولانا شمشاد احمد صاحب دامت برکاتہم العالیہ
تفسیر بیضاوی شریف درس نظامی کی اہم ترین کتاب ہے ۔ مشکل عبارات اور فصاحت و بلاغت سے مزین اس کتاب کو بعینیہ سمجھنا بالکل آسان نہین ہے ۔
مولانا شمشاد احمد صاحب جو کئی عرصہ تک بیضاوی شریف پڑھاتے رہے اُنہوں نے متن و عبارات کا ماحصل اس کتاب میں بڑی خوبصوری سے بیان کیا ۔ اور اُنکی تقریر بیضاوی اتنی جامع، سہل اور علمی ہوتی تھی کہ ہر سال طلبائے کرام اسکو نوٹ کرلیا کرتے تھے ۔ پھر یہ نوٹ کی ہوئی تقریر و تحریر مختلف مدارس میں تقسیم کی جاتی تھی ۔
اس میں ایک بڑا نقصان یہ تھا کہ طلبائے کرام کے لکھنے میں کبھی کمی رہ جاتی یا کوئی فرق رہ جاتا یا کسی اور زاویہ سے تشنگی باقی رہ جاتی ۔
اس لئے طلبائے کرام کے نفع اور ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ کتاب ترتیب دی گئی ۔
یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/6116260115097404/923450345581
Reviews
There are no reviews yet.