اسلاف کی باہمی محبت کے واقعات

اسلاف کی باہمی محبت کے واقعات

فروعی ونظریات شدید اختلافات کے باوجود بھی اسلاف آپس میں محبت اور دائرے میں زندگی گزارتے تھے ۔ اس کتاب میں باہمی محبت اور مصلحت پسندی کے سینکڑوں واقعات ہیں جو اصاغر کے لئے مشعل راہ ہیں  ۔

 800.00

7 in stock

Order This Product On WhatsApp # 03450345581

Product Details

ادارہ تالیفات اشرفیہ کی جدید کتاب “اسلاف کی باہمی محبت کے حیرت انگیز واقعات” آپ لوگوں کے سامنے ہے ۔ جس میں خیر القرون سے تاہنوز اکابر پاک و ہند کے ان واقعات کو جمع کیا گیا ہے جس میں حسن سلوک، رواداری اور صبر و تحمل کی تلقین کے علاوہ فریق مخالف سے حکیمانہ برتاؤ کی تعلیم دی گئی ہے ۔

اس کتاب کے حصہ اول میں اختلاف کے متعلق اہم دینی تعلیمات اور احکام و آداب ذکر کئے گئے ہیں ۔ جبکہ حصہ دوم میں اسلاف کے واقعات سے اس حقیقت کو آشکارا کیا گیا ہے کہ اگر کسی فرد یا جماعت کے ساتھ سیاسی، نظریاتی یا مسلکی اختلاف ہو تو ہمیں فریق مخالف کے ساتھ کیسا برتاؤ کرنا چاہئے ۔ دور حاضر میں اسلاف کے واقعات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں کہ بدقسمتی سے ہمارے معاشرہ میں کسی کو کسی کے ساتھ اختلاف ہوجائے تو اگرچہ وہ غلطی پر ہو مگر معمولی اختلاف کو مخالفت کا سبب بنا لیا جاتا ہے اور کبھی اس طرف خیال ہی نہیں جاتا ہے کہ امت مسلمہ میں اختلاف تو رحمت مگر مخالفت سم قاتل ہے ۔

کسی جماعت یا فرد سے اختلاف ہوجانا ناگزیر ہے لیکن اختلاف کو مخالفت کا روپ دے دینا کہاں کی عقلمندی ہے ؟۔

سیاسی اختلاف ہو یا مسلکی فروعی اختلاف ہمارے ہاں اسکو جس قدر اچھالا جاتا ہے وہ کسی سے مخفی نہیں ہے ۔ حالانکہ جس طرح محبت کے آداب و حدود ہیں اُسی طرح شریعت نے ہمیں اختلاف کی صورت میں بھی اپنے مبارک احکام، آداب اور حدود سے نوازا ہے جن کی پاسداری دینداری کا تقاضا ہے ۔

اس کتاب میں ایسے واقعات ذکر کئے گئے ہیں جو اختلاف اور مخالفت کے فرق کو واضح کرکے رواداری کا درس دیتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ اکابر میں جتنا بھی باہمی شدید اختلاف ہوتا تھا لیکن محبت و تعلق اور احترام و ادب کا دامن نہ چھوڑتے تھے ۔ یقیناً یہ کتاب آج کے اصاغر کے لئے مشعل راہ ہے ۔

آپ خود بھی اس کتاب کو پڑھیں اوراپنے جاننے والے متشدد اور کم علم لوگوں کو پڑھائیں تاکہ امت مسلمہ میں اتحاد اور اتفاق قائم ہوجائے ۔

یہ کتاب واٹس ایپ پر آرڈر کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://wa.me/p/5343983732373883/923450345581

Additional information

Weight0.462 kg
Binding Type

Hard Cover

Number of Pages

368

Delivery Time

5-7 Working Days

Paper Quality

Good

Published By

Taleefat e Ashrafia

Shipping Charges

FREE